Jang News:
2025-05-08@04:10:33 GMT

حکومت اے پی سی اور بانی پی ٹی آئی کو بلائے، زرتاج گل

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

حکومت اے پی سی اور بانی پی ٹی آئی کو بلائے، زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کل کا حملہ کسی پارٹی پر نہیں میرے ملک پر ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں ملک کی خاطر آئی ہوئی ہے، آج ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا اور انا نہیں، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف زرداری کو بانی پی ٹی آئی کے پاس جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہ اکہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بانی پی ٹی آئی کو بھی بلائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، اچکزئی

اسلام آباد:

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں یہ ملک کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قومی ایجنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کہتا ہوں مسائل چھوٹے ہیں ادراک بڑے ہیں ، جب کوئی حملہ کرے گا تو چاہتے نہ چاہتے ہوئے لڑنا ہوگا، ہم تین سال سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارا خطہ جنگ کا میدان بننے والا ہے، ہم کس طرح بدبخت جنگ سے جان چھڑوا سکتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں، قرآن کہتا ہے کہ چاہے آپ کا دشمن ہو جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے آپ کو انصاف کرنا ہوگا، کیا پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟ جو ضمیر اور ایمان بیچتا ہے وہ ملک کا وفادار نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں پاکستان مشکل میں ہے اور یہ ہماری وجہ سے مشکل میں ہے یہ واحد ملک ہے جو اپنے ہی بچوں کو کرپٹ بناتا ہے پھر گرفتار اور آخر میں وزیر اعلیٰ بھی بنا دیتا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے سے بہتر ایجنڈا کسی کے پاس ہے تو آئیں ہم اس کے ہاتھ چومیں گے، آئین ہمیں آپس میں باندھ کر رکھتا ہے آپ لوگ اس کو توڑ دیتے ہیں، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور پاکستان کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہر دہشت گردی کے پیچھے ’را‘ کا ہی ہاتھ رہا ہے، بیرسٹر گوہر
  • قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی پیشکش پر تحریک انصاف کا مثبت جواب
  • حکومت بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائے:حافظ نعیم
  • ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب
  • قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر
  • پہلگام واقعہ اور بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
  • تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، اچکزئی
  • حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ