پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا،وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب shahbaz sharif WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہماری متعدد شہری شہید ہوئے ان میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ اس موقع پر بھارتی حملوں میں شہید افراد کی درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں دعا کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 22 اپریل کو ہندوستان کے زیر قبضہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ ہوا، دس منٹ میں اس واقع کی ایف آئی آر درج ہوگئی اور پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی گئی، کچھ عرصہ پہلے دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا، اس دہشت گرد حملے کے تانے بانے ہندوستان کے ساتھ ملتے تھے، ہمارے پاس ٹرین ہائی جیک کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر ہم نے بھارت کو بین الاقوامی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی پیشکش کی، ان حالات میں ہر روز اطلاع ملتی تھی بھارتی جہاز پاکستان پر حملہ آور ہونگے، پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی مسلح افواج 24 گھنٹے تیار تھی، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے، ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے، ایئر چیف ظہیر بابر کو پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے، بھارت نے آزاد کشمیر میں سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کیا، پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے جوں ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ گرایا عقاب جھپٹے اور پانچ جہاز مار گرائے، پاکستان کو بڑی عزت ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو کہتے تھے کنونشن وار فیئر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ان کی عقل ٹھکانے آگئی ہوگی،پانچ جہاز گرائے یہ 10 بھی ہوسکتے تھے مگر شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملنے اور چیمبر میں بیٹھنے کو تیار ہوں، یہ ہی راستہ ہے پاکستان کو عظیم قوم بنانے کا، یہ وقت ہے آئیں مل کر بیٹھیں اور اختلافات کو ختم کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب وطن کی مٹی کے دفاع کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں، علی امین گنڈاپور بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری چین کا پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی پر افسوس کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چاندنی رات بنادیا نے بھارت کو تاریک رات رات کو

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن