مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے کا یہ بہترین موقع ہے، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی بریگیڈیئر زرین
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ایکس سروس مین سوسائٹی آزاد کشمیر کے صدر بریگیڈیئر (ر) سردار محمد زرین خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے 5 بھارتی جنگی جہاز، 3 ڈرون اور بارڈر پر بھارت کی کئی پوسٹیں تباہ کی ہیں۔ یہ بہترین موقع ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوکر بھارت کے زیرقبضہ علاقے کو آزاد کرا لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں کب، کیسے اور کہاں، مسلح افواج کو جواب دینے کا مکمل اختیار مل گیا
وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے لوگ پورے ملک میں موجود ہیں، صرف آزاد کشمیر میں ایک لاکھ ٹرین ریٹائرڈ فوجی موجود ہیں، اس میں ہر رینک کے فوجی موجود ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں متعلقہ ہتھیار فراہم کیے جائیں کیونکہ یہ سنہری موقع ہے کہ ہم بارڈر کراس کرکے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائیں، مسئلہ کشمیر کا فوری حل ضروری ہے۔
بریگیڈیئر (ر) سردار محمد زرین خان نے کہاکہ بھارت نے سول ٹارگٹ کے علاوہ آبی ذخائر کو بھی نشانہ بنایا ہے جو کہ جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایک طرف اسرائیل اقوام متحدہ کا کوئی قانون نہیں مانتا اور دوسری طرف بھارت مظلوم کشمیریوں پر حملہ کرتا ہے اور اب تو پاکستان پر بھی براہِ راست حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عرب میں اسرائیل اور یہاں ایشیا میں بھارت کو لگام دیں نہیں تو پاکستان کمزور ملک نہیں ہمارے پاس پوری قوت بھی ہے اور ایٹم بم بھی ہے۔
بریگیڈیئر (ر) سردار محمد زرین خان نے کہاکہ بھارت اگر ہم پر اسی طرح مسلط ہوتا رہے گا، ہم پر حملہ کرتا رہے گا، ہمارے سویلینز کو ٹارگٹ کرے گا، ہمارا پانی بند کرے گا تو ہم اس سے زیادہ صبر نہیں کر سکیں گے، پھر ایسا نہ ہو کہ برصغیر میں ایٹمی جنگ چھڑ جائے، اس لیے اقوام متحدہ اور دنیا سے درخواست ہے کہ وہ بھارت کو لگام دیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس نے 5 بھارتی جنگی طیارے اور 3 ڈرون مار گرا کر ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان نے جوابی حملہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ہم بھارت سے کم نہیں اور ہم کسی بھی قسم کا حملہ کر سکتے ہیں، اس وقت پوری قوم متحد ہے۔ اسکول کے بچوں سمیت سیاست دان، میڈیا، ایکس سروس مین سوسائٹی، بیرون ملک مقیم پاکستانی سب کی ایک آواز ہے کہ ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایکس سروس مین سوسائٹی بریگیڈیئر (ر) زرین بھارتی حملہ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ مقبوضہ کشمیر آزادی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس سروس مین سوسائٹی بریگیڈیئر ر زرین بھارتی حملہ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ وی نیوز ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہاکہ ہے کہ ہم حملہ کر
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی برقرار، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرل پراجیکٹس پر کام شروع کردیا
بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 2 ہائیڈرل پاور پراجیکٹس پر کام شروع کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 2 پن بجلی منصوبوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھائی جارہی ہے، تاہم اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی رو سے بھارت یہ اقدام نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ بھارتی اور جموں و کشمیر کی مقامی حکومت کو اس حوالے سے ای میلز بھیجی گئی ہیں، جن کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کردیا ہے، بھارت نے دریائے چناب پر مقبوضہ کشمیر میں بنے بگلیہار ڈیم کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کردیے ہیں۔
بھارتی اقدام کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہو کر صرف 5 ہزار 300 کیوسک رہ گیا۔
یاد رہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، اور دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان امن چاہتا ہے مگر ملکی سالمیت کی خلاف ورزی پر پوری طاقت سے جواب دیگا، آرمی چیف
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے کئی گنا بڑھ کر جواب دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی سندھ طاس معاہدہ کام شروع مقبوضہ کشمیر ہائیڈل پراجیکٹس ہندوستان وی نیوز