پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16بھارتی نیوز چینلز، 31یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16بھارتی نیوز چینلز، 31یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی اے نے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16نیوز چینلز، 31یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں۔
پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا پھیلانے والے بھارتی ٹی وی اور یوٹیوب چینلز کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی اے نے 16 بھارتی نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں۔ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز، ویب سائٹس کو جھوٹی معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ کارروائیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کا حصہ ہیں، موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے، آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ صارفین کو ایک محفوظ، پرامن، قابل اعتماد انٹرنیٹ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ملکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی آن لائن مواد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعامر ڈوگر پر مبینہ پولیس تشدد کا معاملہ، 2ایس ایچ اوز اور اے ایس آئی معطل عامر ڈوگر پر مبینہ پولیس تشدد کا معاملہ، 2ایس ایچ اوز اور اے ایس آئی معطل وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس، بھارتی جارحیت پر بریفنگ لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک پاکستان کیخلاف منفی بھارتی نیوز چینلز پھیلانے والے پی ٹی اے
پڑھیں:
کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 1 ہلاک
انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کرک نے خفیہ اطلاع پر تخت نصرتی کے علاقے مدکی روڈ پر دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گزرنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کی موجودگی کا علم ہوتے ہی دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
جس پر پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً پچیس منٹ تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
بعد ازاں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران علاقے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین، ایک دستی بم اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع پر اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے جبکہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی صوبے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔