پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کو کِس طرح دھول چٹائی، ویڈیوز سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر دشمن کی فوج کو کس طرح دھول چٹائی، اس کی ویڈیوز سامنے آ گئیں۔
بھارتی فضایہ کا تباہ تباہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر ِ عام پر آگئی، جس سے پاک فضائیہ کا بھارتی جارحیت پر تاریخ ساز دفاع ثابت ہوگیا۔
افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن ملک کی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے کو اکھنور سیکٹر میں مار گرایا گیا ۔فوٹیج میں بھارتی فضائیہ کا تباہ شدہ طیارہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جو جل کر راکھ ہوگیا۔
بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ
دشمن کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے پر پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ تباہ
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا -1پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔
دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ۔
پاک فوج بھارتی جارحیت کا اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت
پڑھیں:
بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ، ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت پر تاریخ ساز دفاع کیا اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ۔
مودی تم نے چھیڑا جسے،وہ قوم اب جاگ اٹھی ہے"
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیارے کواکھنور سیکٹر میں مار گرایا گیا ، فوٹیج میں بھارتی فضائیہ کا تباہ شدہ طیارہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے،بھارتی فضائیہ کا طیارہ جل کر راکھ ہو گیا۔
مزید :