بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے 5 مختلف مقامات پر میزائل داغے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف بھارت نے
پڑھیں:
بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا،کسی بھی وقت ہوسکتاہے، بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے ۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو گھر پہنچا کرآئیں گے، ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے بہت قریب آئے تھے لیکن ان کا سسٹم جام ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ہر اقدام کا سدباب کیا ہوا ہے، بھارت کی تمام تیاریاں ہماری نظر میں ہیں،مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے،ہماری پوری تیاری ہے، بھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں تو انہیں تباہ کر دیں گے، پاکستان میں کوئی جنگی ماحول اورخوف نہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج ( بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :