20 لاکھ سے زائد ریٹائرڈ فوجی افسران و اہلکار بھارت سے جنگ کے لیے تیار ہیں، ویٹرنز کی پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاک فوج کے سابق افسران نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کے ہمراہ 20 لاکھ سے زائد ایکس سروس مین بھی ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں اور قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سےمتعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہر کا کہنا تھا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان اور افواج پاکستان کی وجہ سے ہیں اور ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
’بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ملکی دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر
ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ فہیم ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس ٹیکنالوجی اور مین پاور دونوں میں ملکی دفاع کے لیے تیار ہے، 2019 میں ہم نے بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کی تھی، پاکستان ایئر فورس میں ملک کے بہترین بچے تربیت حاصل کرکے کندن بن کر نکلتے ہیں۔
’ہماری مین پاور وہی ہے جس نے اسرائیل کے جہاز گرائے تھے، ہماری مین پاور دنیا کی بہترین ہے اور ہماری ٹیکنالوجی بھی بھارت سے بہتر ہے، سب سے بڑھ کر ہمارا جذبہ سب سے الگ ہے، جس کا بھارت مقابلہ نہیں کرسکتا۔‘
ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ فہیم ارشد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی طرح پاک فضائیہ کے سابق باصلاحیت ٹیکنیکل افراد مشکل وقت میں ملکی دفاع کے لیے ادنیٰ سے ادنیٰ ذمہ داری بھی نبھانے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن
میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جعفری کا کہنا تھا کہ ایکس سروس مین کی پریس کانفرنس کا مقصد پاک فوج کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرنا ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی بہت پرانی تاریخ ہے، اس سے قبل صدر کلنٹن کے دورے کے موقع پر سکھوں کا قتل کیا تھا اور اس مرتب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے دورہ بھارت پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کیا گیا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جعفری کے مطابق بیشتر حملوں کو خود بھارتی تحقیقات میں ہی فالس فلیگ ثابت قرار دیا جاچکا ہے، لیکن اس نوعیت کے واقعات سے بھارت کو پاکستان کو بدنام کرنے کا بہانہ مل جاتا ہے۔
میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جعفری کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ منصوبہ دنیا کے سامنے ناکام ہوچکا ہے، اس واقعہ کی 10 منٹ میں ایف آئی آردرج ہوتی ہے، پہلگام واقعہ پر چین ہمارے ساتھ ہیں۔ ’ہماری فوج دنیا کی بہتری فوج ہے، ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار
بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد جمیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے سب غازی ملکی دفاع کے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، نہ صرف سابق فوجی بلکہ حر مجاہد سمیت قوم کا ہر فرد دفاع وطن کے لیے تیار ہے، اب نعرہ لگ رہا ہے کہ تم نہیں آتے تو ہم آتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس سروس مین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس سروس مین پہلگام فالس فلیگ ا پریشن میجر جنرل ریٹائرڈ ملکی دفاع کے لیے کے لیے تیار ہیں کا کہنا تھا کہ پاک فوج
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں*
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔