— فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین پارٹی صدر منتخب ہوئے۔

سرٹیفکیٹ کے مطابق چوہدری سالک سینئر نائب صدر جبکہ طارق حسن سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کمیشن

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو 

کراچی میں فلاحی ادارے کے آئی ٹی پروگرام کے طلبا کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کی۔

 طلبا نے  ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو فوقیت دی ہے، آپ نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔

احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہیں، پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر طلبا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔

طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • عالمی سفارتی مشن میں پاکستان کے موقف کو سب نے تسلیم کیا ہے، نثار کھوڑو
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں طلبا کے ساتھ خصوصی نشست
  • جوڈیشل کمیشن نے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کردی
  • سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کینسر کے مرض میں مبتلا؛ علاج کی اپیل
  • مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کا قتل کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • لاہور؛ بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
  • حلقہ پی پی 145 سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، درخواست خارج کرنیکی وجوہات سامنے آگئیں
  • عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج
  • 39 اراکین کی حد تک پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کی استدعا مسترد