پی ٹی اے نے 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیے ہیں۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق 16 یوٹیوب نیوز چینلز کے ساتھ 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق یوٹیوب چینلز، وڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی، یہ اقدام قومی سلامتی، پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کےتحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کےلیے محفوظ و قابل اعتماد اور انٹرنیٹ ماحول کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھے گی، قومی مفادات کےخلاف مواد پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے
پڑھیں:
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بم دھماکے سے پانچ بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بچوں کو بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود سے تحفظ ملنا چاہیے۔
ادارے نے متاثرہ بچوں کے خاندانوں، دوستوں اور اس افسوسناک واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میں ایسے بارودی مواد کی موجودگی کی مذمت کی ہے جس سے بچوں سمیت شہریوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
Tweet URLیہ واقعہ تین روز قبل خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں پیش آیا جہاں بچوں نے ایک کھیت میں موجود مارٹر گولے کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا اور اسے گاؤں میں لے آئے جہاں وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پانچ بچے ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
یونیسف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارودی سرنگوں اور ایسے دیگر مواد سے بچوں کو کہیں زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں کیونکہ جب وہ ایسی چیز دیکھتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے۔ جب یہ بارودی مواد پھٹتا ہے تو بڑوں کے مقابلے میں بچوں کو سنگین زخم آنے اور ان کی موت واقع ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
بارودی مواد سے تحفظ کی تربیترواں سال جنوری کے بعد یونیسف نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے تعاون سے 9,500 بچوں کو دھماکہ خیز مواد سے لاحق خطرات کے بارے میں آگاہی دی ہے۔ اس تعلیم و تربیت کی بدولت بچوں، ان کی نگہداشت کرنے والوں اور اساتذہ کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے مواد کو پہچاننا اور اس سے بچنا کیونکر ممکن ہے۔
یونیسف نے پاکستان کی حکومت اور شراکت داروں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ تعلیم و تربیت مہیا کرنے میں تعاون کریں تاکہ بچوں کو تحفظ زندگی سے متعلق ضروری معلومات میسر آ سکیں۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ تمام بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود کو صاف کرنے، بچوں کو تحفظ دینے، متاثرین کی بحالی اور محفوظ ماحول میں زندگی گزارنے سے متعلق ہر بچے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے مرتکز اور تیزرفتار اقدامات کی ہنگامی بنیاد پر ضرورت ہے۔