بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے سنگین واقعات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ راولپنڈی میں مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ میچ آٹھ بجے شروع کیا جائے گا پی ایس ایل سیزن 10 کے دیگر تمام میچز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کوٹلی مظفرآباد اور باغ سمیت پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ان حملوں میں دو مساجد شہید ہوئیں دو بچوں سمیت چھبیس پاکستانی شہید اور چھیالیس زخمی ہوئے پاک فوج نے ان بزدلانہ حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور دشمن کے کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیارے ایک سکوئی ایک مگ انتیس اور ایک ڈرون مار گرایا جبکہ دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا جوابی کارروائی کے بعد دشمن کو پسپائی اختیار کرنا پڑی اور لائن آف کنٹرول پر چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور قومی معاملات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی
پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کے بعد بھارت نے حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا تاہم پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔
اس حوالے سے بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط رپورٹ پھیلا رہے ہیں۔
ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس نے لکھا کہ بھارتی مسلح افواج کے کسی مجاز میڈیا ہینڈل نے ایسی کوئی دستاویز تیار یا جاری نہیں کی ہے، مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے دفاتر یا نامزد کردہ ترجمانوں کی طرف سے اس نوعیت کے کوئی ریمارکس نہیں دئیے گئے ہیں۔
آئی ڈی ایس ہیڈکوارٹر نامی آئی ڈی نے وضاحت کی کہ پہلگام واقعے کے بعد حکومت نے کوئی سرکاری معلومات بھی جاری نہیں کیں۔
پاکستان کی جانب سے مکمل ثبوتوں کیساتھ بین الاقوامی سطح مثبت ڈپلومیسی اور بیانیے کی جنگ کے بعد بھارت کے قدم ڈگمگانے لگے ہیں۔