اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور ہوگا۔

بھارت کا بزدلانہ حملہ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی کا

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیشِ نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات، دونوں اتحادی جماعتیں شیروشکر ہوگئیں

اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان...

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی وفد کی صورت میں مختلف ممالک کا دورہ کر کے پاکستان کا مؤقف پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
  • بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارتی ایجنڈے کیخلاف بروقت کارروائی، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • قومی اسمبلی: پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ایکٹ متفقہ طور پر منظور
  • بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں کمیٹی قائم
  • بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
  • بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
  • قومی سلامتی کیلئے پالیمان کایک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف