چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ یہ حملے دشمن کے گھٹیا عزائم اور بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جس کا جواب دینے کے لیے آج پوری قوم  یک زبان ہو چکی ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس نازک ترین موقع پر ملک پر مسلط فارم 47 کی پیداوار، نا اہل اور عوام دشمن رجیم مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر مسلسل ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور غیرتِ قومی پر بدترین حملہ ہیں۔ یہ حملے دشمن کے گھٹیا عزائم اور بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جس کا جواب دینے کے لیے آج پوری قوم  یک زبان ہو چکی ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس نازک ترین موقع پر ملک پر مسلط فارم 47 کی پیداوار، نا اہل اور عوام دشمن رجیم مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔ جس وقت دشمن پاکستان کی فضاؤں میں ڈرون بھیج کر ہمارے امن و عزت کو للکار رہا ہے، اُس وقت یہ جعلی حکمران ٹولہ اقتدار کی کرسی بچانے اور انتقامی سیاست میں مصروف ہے۔ عوام کے ترجمان بننے کے دعوے دار، وزارتی عہدے سنبھالے گونگے بہرے بنے بیٹھے ہیں، جن کی زبانوں پر تالے اور دلوں میں خوف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت نہ صرف دفاعِ وطن میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بلکہ پاکستان کے وقار اور قومی غیرت کے ساتھ بھی کھلواڑ کر رہی ہے۔آج قوم کا ہر فرد، ہر نوجوان، ہر بزرگ اور ہر شہید کا وارث یہ سوال کر رہا ہے کہ عمران خان جیسے بہادر اور قومی غیرت کے علمبردار قائد کو جیلوں میں ڈال کر، قوم کو یہ مفلوج اور بزدل حکومت کس کے اشارے پر مسلط کی گئی؟ جس عمران خان نے ہمیشہ دشمن کے سامنے ڈٹ کر پاکستان کا مقدمہ لڑا، آج اُس کی آواز کو دبا کر، قوم کی غیرت اور دفاع کا سودا کیا جا رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دشمن کے حملوں کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے، اور اس بے حس اور نا اہل مسلط حکومت کو فارغ کر کے عمران خان جیسے حقیقی عوامی لیڈر کو رہا کیا جائے، جو پاکستان کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑنے کا حوصلہ اور جرات رکھتا ہے۔یہ قوم بزدل حکمرانوں کی محتاج نہیں۔ یہ دھرتی غیرت مندوں کی ہے، اور دشمن سن لے پاکستان کے بیٹے جاگ رہے ہیں، اور حساب برابر کرنے کا وقت اب قریب ہے۔



.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دشمن کے

پڑھیں:

’‘بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان کی عوام  افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں جب کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، گھوٹکی کے عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

افواجِ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہیروپ ڈرونز کو افواج پاکستان نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ انتہا پسند مودی کے منہ پر زور دار طماچہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، پی ایم ایم ایل کیجانب سے پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد
  • قانون سازی کے ذریعے تمام اسپتالوں کو روڈ ایکسیڈنٹ کیسز اٹینڈ کرنے کا پابند کیا گیا ہے، ناصر شاہ
  • مولانا مزمل حسین فصیح کی باعزت رہائی کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
  • ’‘بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا
  • بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ
  •  شہید ارتضیٰ عباس کے جنازہ پر دشمن کی جارحیت کی سزا دینے کا قومی عزم 
  • بھارتی حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے: دفترخارجہ کا سخت ردعمل ٍ
  • تہران، انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور مشرقی نگاہ پر بین الاقوامی کانفرنس میں ناصر عباس شیرازی کی شرکت
  • آصف علی زرداری اور ایرانی وزیر خارجہ کیجانب سے غزہ میں صیہونی جرائم کی مذمت