عینا آصف نے ثمر جعفری سے اختلافات پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ عینا آصف اور ثمر جعفری نے مشہور ڈرامہ ”ماں ی ری“ سے شہرت حاصل کی، اور ان کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
اب یہ دونوں اداکار ڈرامہ ”پرورش“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہیں، جہاں ان کے کرداروں کو ایک بار پھر عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں عینا آصف اور ثمر جعفری ایک مارننگ شو میں اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔
شو کے دوران ناظرین نے نوٹ کیا کہ عینا ثمر کی طرف بالکل متوجہ نہیں ہوئیں، جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید دونوں کے درمیان ناراضگی یا کشیدگی ہے۔
عینا آصف نےایک حالیہ انٹرویو میں یہ تمام افواہیں مسترد کردیں۔ انہوں نے صاف الفاظ میں واضح کردیا کہ اُن کے اور ثمر جعفری کے درمیان تعلقات بالکل خوشگوار ہیں۔
انہوں نے کہا، میں اور ثمر بہت اچھے دوست ہیں اور شو کے بریکز میں ہم خوب ہنسی مذاق بھی کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیمرے کے سامنے میں صرف اس لیے ایک طرف بیٹھی تھی کیونکہ میرا لباس ایسا تھا اور میں میزبان کی طرف رخ کر کے بیٹھی تھی، اس کا ثمر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
عینا نے انٹرویو کے دوران اپنے فنی کیریئر کے اہداف اور خوابوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے مثبت پیغام دینا چاہتی ہیں اور ہمیشہ ایسے کردار کرنا چاہتی ہیں جن سے ناظرین کچھ سیکھ سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کرسٹیانو رونالڈو کا جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، وجہ بھی بتا دی
بین الاقوامی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی فٹبال سے ریٹائرمنٹ اختیار کر سکتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
رونالڈو اب تک کلب اور ملک کی سطح پر مجموعی طور پر 952 گولز اسکور کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ اُنہوں نے کہا تھا کہ اِن کا ہدف 1000 گول مکمل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ہے۔
معروف برطانوی میزبان پیئرز مورگن کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 40 سالہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور زندگی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے کھیل سے رخصت لینے کا سوچ رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران ’جَلد ریٹائرمنٹ‘ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہوگا کیونکہ فٹبال سے ملنے والی خوشی جیسی کوئی چیز نہیں لیکن ہر چیز کا ایک آغاز ہوتا ہے اور ایک اختتام بھی، میں اپنے لیے، اپنے خاندان کے لیے اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت چاہتا ہوں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی فٹبال کے بعد کی زندگی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اِن کے مطابق وہ اس دباؤ کو سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔
اِن کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سی چیزیں ہیں جن کا تجربہ کرنا ابھی باقی ہے لیکن فٹبال جیسی خوشی کہیں نہیں، پھر بھی، مجھے معلوم ہے کہ صحیح وقت پر رخصت ہونا ضروری ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کی پرورش اور ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں، میں نے ساری زندگی سفر اور فٹبال میں گزاری ہے، اب وقت ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہوں اور اپنی فیملی کو وقت دوں۔