پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے، وہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری پاکستان اور بھارت کے 125طیاروں کی ایک گھنٹہ طویل لڑائی ہوئی، سی این این بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی
پڑھیں:
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا تین روزہ دورہ برطانیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ برطانوی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خزانہ اس دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کریں گے جن میں وہ پاکستان کے معاشی منظرنامے اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کریں گے۔دورے میں وزیر خزانہ جیفریز کے زیر اہتمام "پاکستان تک رسائی کے دن" کے عنوان سے ہونے والے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ہونے والے مذاکرے میں پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کیئر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری محمد علی بھی ان ملاقاتوں اور مذاکروں میں وزیر خزانہ کے ہمراہ ہوں گے۔
اس دوران وزیر خزانہ برطانیہ کے درج ذیل اہم اداروں کا دورہ کریں گے،ہیز میجسٹیز ٹریژری ،فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس،آفس فار بجٹ ریسپانسبلٹی،بینک آف انگلینڈ سمیت اس کے علاوہ وہ ڈوئچے بینک، سٹینڈر چارٹرڈ بینک، کارگل گلوبل ٹریڈنگ یو کے اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خزانہ برطانیہ کی گورنمنٹ کمیونی کیشن سروس کے سی ای او سے ملاقات کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام مقامی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔دورے کے اختتام پر وزیر خزانہ بین الاقوامی اور برطانوی ذرائع ابلاغ سے ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر روشنی ڈالیں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے۔