بھارتی میڈیا بھی حواس باختہ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلیے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے سے متعلق بے بنیاد خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا تو اُس کا شور صرف انڈیا میڈیا پر نہیں بلکہ گونج پوری دنیا میں سنی جائے گی۔ انہوں نے امرتسر سمیت بھارت کے 15 علاقوں میں گزشتہ شب ہونے والے حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خود ہی اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے .بھارتی حکام کا اعتراف
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے انڈین جریدے”دی ہندو“ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گاﺅں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.(جاری ہے)
انڈیا نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈیا کے تین ڈرونز بھی مار گرائے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے، ان میں کوٹلی، برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹر شامل ہیں. بعدازیں بھارتی جریدے نے طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور”ایکس“ پر پوسٹ کیا گیا خبر کا لنک بھی ڈیلیٹ کردیا ”دی ہندو“کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر میں بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر دیر تک دکھائی د یتی رہی تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں اور بعد میں خبر مکمل غائب کردی گئی.