62 سالہ ٹام کروز نے جوان رہنے کیلئے پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام ٹوکیو میں جاری اپنی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ کی پروموشن کے دوران پہلے سے زیادہ جوان اور تروتازہ دکھائی دیے۔
مشن امپاسیبل اسٹار ٹوکیو میں مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ کے پروموشن ایونٹ میں ہلکے سرمئی سوٹ اور لڑکپن والے بالوں کے اسٹائل میں نظر آئے، جس پر ان کے مداح تبصرہ کر رہے ہیں کہ کروز نہ صرف موت بلکہ عمر سے بھی چالاکی سے بچ نکلتے ہیں۔
اس موضوع پر غیر ملکی میڈیا سے بات کرنے والے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر خان کے مطابق، "ان کے چہرے پر سرجری کے کوئی آثار نہیں، بلکہ وہ وزن کم کرکے بہتر فٹنس میں لگتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ کروز کی جلد پر صرف ہلکی سی سن ٹیننگ دکھائی دے رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tom Cruise (@tomcruise)
یاد رہے کہ ٹام کروز گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔ اگرچہ ان کے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم کروز کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ ٹام کروز کی مشن امپاسبل سیریز کی آخری فلم 23 مئی کو ریلیز ہوچکی ہے جس کو شائقین اور ٹام کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tom Cruise (@tomcruise)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی علیحدگی کے بعد بھی دوستی برقرار
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں پائی جاتی وہ دونوں ابھی بھی دوست ہیں۔
امریکی جریدے یو ایس ویکلی کے مطابق دونوں نے مصروف پیشہ ورانہ مصروفیات اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے والے تعلق کے باعث باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی۔
63 سالہ ٹام کروز سے تعلقات کے دوران آنا دے آرمس اپنی نئی فلم بیلرینا اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف تھیں۔
رپورٹس کے مطابق وہ دونوں اب بھی دوستانہ تعلق رکھنا چاہتے ہیں، مگر آنا کو کچھ وقت اور فاصلہ درکار تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان فلم ڈیپر (Deeper) کی تیاری کے دوران ناقابلِ انکار کیمسٹری دیکھی گئی، جو ایک ماورائی تھرلر فلم ہے اور فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ روزانہ ایک ساتھ پانی کے اندر فلمبندی کے مشکل مناظر کی تربیت کرتے تھے، ابتدا میں یہ صرف پیشہ ورانہ احترام تھا، مگر پھر جذبات نے جنم لیا، ٹام آنا سے پوری طرح متاثر ہو گئے تھے۔
کہا گیا کہ ذاتی طور پر آنا کو ٹام کی صحبت پسند تھی، وہ ان کے ساتھ خوش رہتی تھیں اور انہیں ٹام کی سب سے زیادہ یہ بات اچھی لگتی تھی کہ وہ ان کے ہر فیصلے میں بھرپور تعاون کرتے تھے۔