ڈرون حملوں کے بعد بھارت کیخلاف کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع کا واضح اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب کا پرچم پیروں میں روند دیا، کلمہ کی توہین پوری مسلم دنیا میں شدید غصہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی میڈیا کو بھارتی سرکار نے ہی جھوٹا قرار دے دیا
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی جھوٹی اور غیر زمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی نئی مہم چھیڑ دی۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے جنگی طیارے ایل او سی کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
https://x.com/sardesairajdeep/status/1952759559321158086?s=46&t=-5WhZrTSPy2BXnGKVDGiYw
بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے ANI نے ان دعوؤں کو فیک نیوز قرار دے کر خود بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ نہ کوئی غیر معمولی فضائی سرگرمی ہوئی، نہ کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ANI اور دیگر بھارتی ریاستی اداروں نے بھی واضح کر دیا ہے کہ میڈیا کی پھیلائی گئی خبریں محض افواہیں ہیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا مودی سرکار کے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ نے نہ صرف عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ خود بھارتی عوام میں بھی اس کے خلاف نفرت پیدا کی۔
https://www.wionews.com/india-news/pakistan-violates-ceasefire-along-loc-first-since-operation-sindoor-indian-army-responds-effectively-1754407513997
بھارتی میڈیا اب صرف ایک پروپیگنڈہ آلہ بن چکا ہے جو ریاستی جنگجو عناصر کے اشارے پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے جھوٹ پھیلاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا حال یہ ہے کہ اب اس کے اپنے ادارے اور عوام بھی اسے فیک نیوز سمجھتے ہیں اور بھارتی میڈیا اب سچ نہیں، صرف اپنے آقاؤں کا لکھا اسکرپٹ پڑھتا ہے۔
پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، اور بھارتی میڈیا کا مقصد ایل او سی پر عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔