بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے. ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں. بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت سے داخل ڈرون مار گرائے گئے، بھارت نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زندگی خطرے میں ڈالی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہندوتوا کی پاکستان کی اسحاق ڈار سکھوں کو کو نشانہ چاہتی ہے بھارت نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ایشیاکپ : بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور ایشیا کپ کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ پاکستان نے اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے پہلے بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔علاوہ ازیںایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ آج اتوار کو بھی پاک بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دریں ا ثناء چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میںہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔آئی سی سی اکیڈمی کیاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کے حوصلے بلند کیے۔چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ اسٹاف اور کھلاڑی اپنا ٹریننگ سیشن ختم کرکے ہوٹل چلے گئے۔اس سے قبل پاکستانی اور بھارتی فینز نے آئی سی سی اکیڈمی آمد پر پاکستان ٹیم کا استقبال کیا۔بھارتی کرکٹ فینز نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر لیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔