معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارت نے درندگی اور بزدلی کا ثبوت دیا، سعدیہ دانش
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور باوقار قوم ہے، جس نے ہمیشہ امن کی پالیسی کو فروغ دیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر خطے میں امن قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن ہمارا یہ پرامن مزاج ہمارے دفاعی عزم میں کوئی کمزوری نہیں۔ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہماری فوج اور عوام ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ رات کے اندھیرے میں معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنا کر بھارت نے درندگی اور بزدلی کا ثبوت دیا ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ ہم افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کو دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے اور ان کو منہ توڑ جواب دینے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ بھارت کی جارحانہ کارروائیوں اور جنگی جنون کی مذمت کرے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈپٹی اسپیکر
پڑھیں:
پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
وفاقی وزارت داخلہ کے حکام نے وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیکا کے تحت 9 صحافیوں جبکہ عام شہریوں کے خلاف 689 مقدمات درج کئے گئے۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راولپنڈی میں عادل راجا اور عمران ریاض پر ریاست کے خلاف مؤقف اپنانے پر درج کئے گئے، گوجرانوالہ میں شہزاد رفیق کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، سوشل میڈیا پر عزت اچھالنے پر شہری نے درخواست دی تھی۔
اسلام آباد سے احمد نورانی، صابر شاکر، معید پیرزادہ، محمد وحید کے خلاف ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر مقدمات درج کیے، کراچی میں بھی فرحان ملک کے خلاف کارروائی کی گئی جو ابھی ضمانت پر ہیں۔
مکمل معلومات نہ ہونے اور غلط بیانی پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ کے افسر کو ڈانٹ دیا، کمیٹی نے چاروں صوبوں کے آئی جیز سے تفصیلات مانگ لی۔