Islam Times:
2025-09-21@07:10:15 GMT

ہم "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرینگے، نیتن یاہو کی دہائی

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

ہم 'اکیلے ہی' اپنا دفاع کرینگے، نیتن یاہو کی دہائی

امریکہ کیجانب سے یمنی مزاحمت کیساتھ جنگ بندی مفاہمت پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے کے خلاف "تنہاء ہی" اپنا دفاع کریگا!! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی "تنہائی" پر دہائی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اب "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرے گا! اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جعلی صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیل؛ یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والے "جنگ بندی معاہدے" کا حصہ نہیں! نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے کے خلاف "تنہاء ہی" اپنا دفاع کرے گا!!

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے عبری میڈیا نے گذشتہ روز خبر دی تھی کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف اپنے حملے روک دینے کے اعلان پر اسرائیلی رہنما "دنگ" رہ گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غاصب اسرائیلی رژیم کے سفاک رہنماؤں کو اس فیصلے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی لہذا اب وہ اس تذبذب کا شکار ہیں کہ امریکی بیان میں، "یمنی حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت" کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا!!

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گذشتہ روز کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف جاری حملے "فوری طور پر" بند کر دیئے جائیں گے کیونکہ امریکہ "امریکی بحری جہازوں کے خلاف عدم حملے" پر مبنی انصار اللہ یمن کے الفاظ پر بھروسہ کرتا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ اسرائیل اپنا دفاع کسی بھی کے خلاف

پڑھیں:

خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع

جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں ایک ہونا چاہیے،سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے
اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کرینگے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، دفاعی معاہدے میں اورممالک بھی شامل ہوں گے، سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو انشااللہ اپنی سرزمین کی طرح ان کا دفاع کرینگے، جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں بھی ایک ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہیے ہم مسلمان ممالک ایک جسم کی مانند ہیں، سعودی عرب سے گزشتہ 50، 60 سالوں سے دفاعی تعاون جاری ہے، دونوں ملکوں میں معاہدے سے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار کم ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی معاہدوں کی بنیادی شق ہوتی ہے ایک دوسرے کی دفاع میں مدد کی جائیگی، پاکستان اور سعودی عرب دونوں ایک دوسرے کی دفاع میں مدد کریں گے، دفاعی معاہدے میں تکنیکی مدد، دفاع سے متعلق جوائنٹ وینچر بھی کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دفاعی ضروریات معاہدے میں شامل ہیں، پاکستان پہلے بھی حرمین شریفین کے دفاع میں پیش پیش ہے، پاکستان اور سعودی عرب پہلے بھی ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی دفاعی افواج کی پہلے بھی تربیت و مدد کی گئی ہے۔یہ درست ہے سعودی عرب کا مغربی ممالک پر انحصار بہت کم ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ بھروسے اور اعتماد والا ہے، ہم ایک مذہب کے لوگ ہیں، سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے، ہمارا وجود ہی حرمین شریفین کی مرہون منت ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ باہمی اتفاق رائے کا معاملہ ہے ہم جہاں سعودی عرب کی خدمت کرسکتے ہیں کرینگے، جہاں ہماری ضروریات ہونگی سعودی عرب بھی پیش پیش ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی ہیں یہ بھی بڑی بات ہے، یہ توواضح ہے کسی بھی جنگ کی صورت میں دونوں ممالک ایک ساتھ ہونگے۔پاکستانی وزیردفاع نے کہا کہ ہمارا دفاع سعودی عرب کا دفاع اور سعودیہ کا دفاع پاکستان کا دفاع ہوگا، پاکستان کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، جارحیت ہوئی تو ہم دفاع کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع
  • گریٹر اسرائیل اور امریکہ کی آنکھ کا کانٹا ایران
  • چین کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل
  • امریکہ جزیرہ نما سیناء میں فوجی تشکیل کو کم کرنے کے لیے مصر پر دباؤ ڈالے، نتن یاہو
  • صیہونی اپنے قیدیوں کو بھول جائیں، القسام کا پیغام
  • امریکی صدرٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ناراض
  • نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
  • امیر قطر کی والدہ اسرائیل مخالف پروپیگنڈہ مہم کی قیادت کر رہی ہیں، نتن یاہو
  • قطر پر حملہ ایک بہت بڑی غلطی تھی، صیہونی رہنما
  • متحدہ عرب امارات اسرائیل کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات محدود کر سکتا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ