اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کیخلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے عمان کی فارن منسٹری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے یمن کی صورت حال اور صنعاء کے خلاف امریکی جارحیت کی بندش کے حوالے سے موقف اپنایا۔ انہوں نے یمن کے حوالے سے عمان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔ اسماعیل بقائی نے اسرائیلی قبضے و نسل کشی کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے ٹھوس و مضبوط موقف کی تعریف کی۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سال سے جاری امریکی جارحیت کے مقابلے میں یمنیوں کی ثابت قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ علاقائی اقوام، بیرونی جارحیت کے خلاف یمن کی شاندار و بے مثال مقاومت کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے خلاف اپنے حملوں کو روکنے کے اعلان کے باوجود، بلاشبہ ٹرامپ انتظامیہ صنعاء کے خلاف صیہونی جارحیت میں برابر کی شریک ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر صیہونی رژیم کی جانب سے یمن میں سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام کو رکوانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسماعیل بقائی کے خلاف

پڑھیں:

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا،چین کے شہر چینگ ڈومیں ہونے والے گیمز17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز میں 34 کھیلوں کے 60 ڈسپلن میں 253 میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ان گیمز میں 116 ممالک اور خطوں  کے 6ہزار679 ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔

ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

عالمی گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے قومی جھنڈے اٹھائے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عالمی گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی آئی اوسی، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن، میزبان ملک چین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے جھنڈے لہرا دیے گئے۔

عالمی گیمزکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارچ ریلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔گیمز میں چند مقابلے 6 اگست سے ہی شروع ہو گئے تھے تاہم جمعرات کو رسمی تقریب سے  باقاعدہ آغازہوا۔

عالمی گیمز میں پاکستان کو اسنوکر اور اسکواش میں میڈلز جیتنے کی امیدیں ہیں۔اسنوکر میں پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف جبکہ اسکواش میں ناصر اقبال اور نور زمان شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک
  • اسرائیل کیخلاف تجارتی پابندیوں کا سلووینیا کیجانب سے باقاعدہ آغاز
  • اسمعیل بقائی کیساتھ جاپان و ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات
  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا: ترجمان
  • غزہ میں جنگی جرائم کا ملزم امریکہ کیجانب سے روس کیلئے ثالث مقرر
  • 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد
  • یوکرین کے تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • اسحاق ڈار مارکور وبیورابطہ : پاکستان ‘ امریکہ کا تعاون جاری ‘ ربطے برقر ار رکھنے پر اتفاق