ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات‘ کشیدگی میں روس اہم کردار ادا کر سکتا: زرداری
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں نے نازی ازم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی طرف سے جاری مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی قیادت اندرونی دباؤ اور انتخابی سیاست سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی محاذ گرم کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی چوکسی اور سفارتی تیاری کی ضرورت ہے تاکہ عالمی برادری کو بروقت حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماضی میں بھارت نے کئی بار دہشت گردی کے واقعات کو جواز بنا کر خطے میں کشیدگی بڑھائی، اسی طرز کا کوئی نیا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے سے عالمی رائے عامہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرے گی۔