عمران خان نے رہنماؤں کو اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں جانے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی سے دو بہنوں کی ملاقات کرادی گی، عظمی خان اور نورین خان نے 45 منٹ تک جیل میں بانی سے ملاقات کی، علیمہ خان کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمران خان نے مائنز اینڈ منرل بل پر عمل درآمد روک دیا، اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں پارٹی رہنماؤں کو جانے سے روک دیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عظمیٰ خان اور نورین خان نے علیمہ خان کو ملاقات کی تفصیلات فراہم کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ آج مائنس علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی کی ملاقات کرادی گئی ہے، میری بہنوں نے بانی کو احتجاجاً بتایا ہے کہ آپ ان لوگوں سے نہیں ملیں گے جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہونگے، میری بہنوں نے بانی کو بتایا آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، بانی کو بتایا گیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے وی لاگرز کی تعریف کی گئی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کسی کی تعریف نہیں کی نہ ایسی کوئی بات ہے، جو لوگ پچھلے دنوں اندر گئے ہیں انہوں نے جھوٹ بولا ہے، ہم نے اس چیز کو روکنا ہے کہ بانی کا اکاؤنٹ مس یوز نہ ہو، میری بہنوں بانی کے سامنے احتجاج کیا کہ آپ لسٹ کے بغیر لوگوں سے نہ ملیں، بانی نے واضح طور پر کہا ہے کوئی مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا، بانی نے تاکید کی ہے علی امین گنڈا پور میرے پاس ملاقات کیلئے نہیں آتے، بانی نے کہا ہے نواز شریف کی پوری کیبنیٹ جیل اور لندن چلی جاتی تھی علی امین جیل کیوں نہیں آتے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے سختی سے ہدایت کی ہے کوئی بھی پالیسی انکے بغیر اپروو نہیں ہوگی، بانی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی اپیکس کمیٹی میں انکی اجازت کے بغیر نہیں جائے گا، بانی نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے سارا فوکس تحریک پر کریں، بانی نے کہا ہے لوگ اس وقت بھر پور تحریک چاہتے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں، بانی نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت کی ہے، بانی نے کہا ہے کوئی ڈیل نہیں ہورہی نہ کسی سے کوئی بات ہورہی ہے، بانی کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے انکی صحت بھی ٹھیک ہے، بانی نے ان سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج پولیس والوں نے ارکان اسمبلی کو مارا ہے، کپڑے پھاڑے ہیں، یہ پولیس والے بتارہے ہیں ایک منتخب ممبر کی کیا حیثیت ہے۔ بانی نے کہا ہے انہوں فیصل چودھری سے پوچھا تم کیسے اندر آجاتے ہو؟ بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے غلط بیانی نہیں کرنے دیں گے، انڈیا کے معاملے پر مجھے حکومت کی سنجیدگی دکھائیں، حکومت انڈیا کے ساتھ تناؤ پر ڈرامے کررہی ہے، صدر اور وزیراعظم پہلے بیان دیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے دونوں بہنوں کو ہدایت دیتے ہوئےمائنز اینڈ منرل بل پر عمل درآمد روک دیا ہے، اے پی سی، ایپکس کمیٹی، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں پارٹی رہنماؤں کو جانے سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے ہدایت کی ہے ملاقات کی کمیٹی میں روک دیا
پڑھیں:
کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، طلال چوہدری
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج حق ہے لیکن یہ نہیں کہ آپ آئین و قانون سے ماورا احتجاج کر سکتے ہیں، آج سے تین دن پہلے ڈاک سے ڈی سی آفس کو درخواست موصول ہوئی، کبھی کہتے ہیں اسلام آباد آئیں گے اور کبھی کہتے اپنے اپنے شہروں میں کریں گے۔
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔ یہاں سے جتھوں کو لے جا کر اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں کو استعمال کیا گیا، بچے والد سے ملنا چاہتے تو کیا دو سال میں ویزا نہ ملتا؟ ہمدردی کے لیے بچوں والا سیاسی اسٹنٹ تھا، بچے کیا بانی پی ٹی آئی کے بچے بن کے آرہے ہیں یا گولڈ اسمتھ کے پوتے بن کر آرہے ہیں۔