پاکستان نے بھارت تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں اور دفاع میں بھارت کے پانچ طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون ، جو پاکستان پر حملہ آور ہوئے ، انہیں مار گرایا گیاہے ، گرائے جانے والوں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے ۔یہ طیارے بھٹنڈا ، جموں ، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، اب تک 6 مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں اور 46 زخمی ہیں ۔
کور کمانڈر بہاولپورکابھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ
تفصیلات کے مطابق احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں دو تین سال کی بچیاں بھی ہیں ، اس کے علاوہ سات خواتین اور 4 مرد ہیں، اس کے علاوہ 37 افراد زخمی ہوئے جن میں 28 مرد اور 9 خواتین ہیں۔
مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ، یہاں تین شہید ہوئے اس کے علاوہ ایک بچی اور لڑکا زخمی ہے ۔
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں ایک سولہ لڑکی ، ایک اٹھارہ سال کا لڑکا شہید ہوا ، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں ۔
پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمت اوپر چلی گئیں
مریدکے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں تین افراد شہید ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہے ۔
سیالکوٹ میں جو نشانہ بنایا گیا اس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ شکر گڑھ میں بھی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچاہے ۔
بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ جاری رکھی ہوئی ہے ، آرٹیلری کی فائرنگ کی جارہی ہے ، اس میں اب تک معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں جس میں ایک پانچ سال کا بچہ بھی شامل ہے ۔
پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے کے چند لمحوں کے بعد ہی منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا اور دے رہی ہے ، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کونشانہ بنایا ہے ، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس تنگ نظر سوچ کی عکاسی کر تاہے جو کہ مودی کی حکومت میں ہندوو کے زیر تسلط بڑھ رہی ہے ، جس میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کو ، ان کی مذہبی آزادی کو سلب کیا جارہاہے اور نشانہ بنایا جارہاہے ۔
پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت، ترک سفیر نے اسحاق ڈار کو تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ
یہ بھی جاننا ضروری ہے جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا یہ وہی جگہیں ہیں جن کو کل انٹرنیشنل اور لوکل میڈیا نے وزٹ کیا اور دیکھا کہ بھارت جو بلا جواز اور بلاثبوت جو الزام لگا تاہے ، ایسا وہاں کچھ بھی نہیں تھا، معصوم شہری اور بچے وہاں موجود تھے ، مریدکے اور بہاولپور کا میڈیا ، باشمول انٹرنیشنل میڈیا کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا ۔
اب تک افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں اور دفاع میں بھارت کے پانچ طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون ، جو پاکستان پر حملہ آور ہوئے ، انہیں مار گرایا گیاہے ، گرائے جانے والوں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے ۔یہ طیارے بھٹنڈا ، جموں ، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ۔
پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانس کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا
پاکستان ایئر فورس نے ان طیاروں کو اس وقت گرایا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، جب انہوں نے میزائل چھوڑے تو ہی ان کو گرایا گیا ۔ پاکستان کی مسلح افواج ان کے 10 سے زیادہ طیارے گرا سکتی تھی لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارت کے ایک بھی طیارے کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پاکستان کے بھی کسی طیارے نے سرحد عبور نہیں کی۔
الحمدو اللہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں، اس فضائی جنگ کے علاوہ دشمن نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ شروع کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، جس میں بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل کی ویڈیو سامنے آ گئی
ایک اور افسوسناک عمل یہ تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پارک پراجیکٹ اور اس میں نوسہری ڈیم کے ڈھانچے کونشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا، ہائیڈرو سٹرکچر ز کو نشانہ بنایا ناقابل قبول اور خطرناک کشیدگی ہے ، کیا بھارت پاکستان کے عوام کے پانی کو نقصان پہنچانا چاہتاہے ، کیا وہ جانتاہے کہ اس کے کیا نتائج ہوں گے ؟ کیا بین الاقوامی قوانین اور جنگی قوانین ، روایات اس بات کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ کسی اور ملک کے پانی کے ذخائر ، ڈیم اور ہائیڈرو پارک سٹرکچرز کو نشانہ بنائیں۔
بھارت نے گزشتہ بزدلانہ کارروائی کے دوران بہت سی اور قومی اور بین الاقوامی فلائٹس پاکستان کی ایئر سپیس میں موجود تھیں، ان میں ہزاروں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالی گئی، اس وقت 57 بین الاقوامی فلائٹس پاکستان کی ایئر سپیس میں تھیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا گیا پاکستان پر حملہ اس کے علاوہ پاکستان کی کمبیٹ ڈرون گرایا گیا بھارت نے کہ بھارت اور ایک شامل ہے
پڑھیں:
فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر متعدد افراد اور سرگرم بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس 30 مئی 2026 سے ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (کاؤنٹر انٹیلیجنس) میجر جنرل فیصل نصیر کو تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں کے ایک گروہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تاہم، حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو جنوری 2026 کی ہے جس میں ایک بھارتی شہری تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں پٹ رہا ہے۔
یہ دعویٰ کیسے پھیلا؟
30 مئی کو ایک ایسا ایکس اکاؤنٹ (جو اپنی سابقہ پوسٹس کی بنیاد پر ریاست مخالف معلوم ہوتا ہے) نے ایک ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ اس میں ایک پاکستانی فوجی افسر کو تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں کے گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا:
’ایک پاکستانی آرمی کرنل کو تھائی لیڈی بوائز نے اس وقت بری طرح مارا پیٹا جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سیاحت پر آیا تھا اور مقامی علاقے کی ایک کم عمر لڑکی سے ملاقات کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘
اس پوسٹ کو42 ہزار 900 مرتبہ دیکھا گیا۔
اسی طرح 31 مئی کو ایک بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا:
’اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی کے میجر جنرل محمد فیصل نصیر کو تھائی لیڈی بوائز نے اس لیے مارا پیٹا کیونکہ انہوں نے طے شدہ رقم ادا نہیں کی۔‘
اس پوسٹ کو 14 لاکھ ویوز حاصل ہوئے۔
ایک اور بھارت نواز اکاؤنٹ نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:
’پاکستان آرمی کے میجر جنرل فیصل نصیر (ڈَرٹی ہیری)، ڈی جی آئی ایس آئی (کاؤنٹر انٹیلیجنس)، کو فوکیٹ میں کسی تلخ بحث کے بعد تھائی لیڈی بوائز نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔‘
اس پوسٹ کو 5 لاکھ 75 ہزار 800 مرتبہ دیکھا گیا۔
اسی دوران ایک اور بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹ، جو عموماً پاکستان مخالف مواد شیئر کرتا ہے، نے 31 مئی کو ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا:
’اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی کے میجر جنرل محمد فیصل نصیر کو تھائی لیڈی بوائز نے وعدہ کی گئی رقم ادا نہ کرنے پر مارا پیٹا۔ اس سے قبل 2025 میں بھی ان کی اپنی کم عمر کزن کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔‘
اس پوسٹ کو 1 لاکھ 40 ہزار ویوز ملے۔
اس کے علاوہ متعدد دیگر صارفین (جن میں اکثریت بھارتی معلوم ہوتی ہے) نے بھی اسی نوعیت کے دعووں کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کی، جن کی مجموعی ویوز 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد رہے۔
View this post on Instagramحقائق کی جانچ کیسے کی گئی؟
اس دعوے کی غیر معمولی مقبولیت اور عوامی دلچسپی کے باعث اس کی حقیقت جانچنے کے لیے فیکٹ چیک کا آغاز کیا گیا۔
ویڈیو کے اصل ماخذ تک پہنچنے کے لیے گوگل ریورس امیج سرچ کی گئی، جس کے نتیجے میں یہی ویڈیو 3 جنوری 2026 کی ایک ایکس پوسٹ میں ملی، جسے ایک بھارتی صارف نے شیئر کیا تھا۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا:
’تھائی لینڈ میں ایک بھارتی شہری کی پٹائی۔ 52 سالہ بھارتی شخص راج جسوجا نے مبینہ طور پر 'سروسز' کی ادائیگی سے انکار کیا، جس پر خواجہ سراؤں کے ایک گروہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹس کے مطابق اسے علاج کے لیے پٹایا میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔‘
"An Indian thrashed in Thailand." ????
A 52-year-old Indian man, Raj Jasuja, who refused to pay for "services," was beaten by a group of transwomen in Thailand.
As per reports, he has been hospitalized at Pattaya Memorial Hospital for treatment. pic.twitter.com/FIcR6iYdaF
دعوے کی مزید تصدیق کے لیے کی گئی کی ورڈز پر مبنی سرچ کے دوران 4 جنوری 2026 کو شائع ہونے والی ایک خبر سامنے آئی، جسے ہندوستان ٹائمز نے شائع کیا تھا اور جس میں یہی ویڈیو شامل تھی۔
خبر کی سرخی تھی:
’آن کیمرا: تھائی لینڈ میں 'سروس' کی ادائیگی سے انکار پر بھارتی شہری کو خواجہ سراؤں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا‘
رپورٹ کے مطابق 52 سالہ بھارتی شہری راج جسوجا کو تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں خواجہ سراؤں کے ایک گروہ نے اس وقت مارا پیٹا جب اس نے مبینہ طور پر جنسی خدمات کے عوض طلب کی گئی رقم ادا کرنے سے انکار کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے راج جسوجا کو چہرے اور سر کے پچھلے حصے پر زخموں کی حالت میں پایا۔ موقع پر اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جنوری 2026 میں شائع ہونے والی متعدد دیگر معروف بھارتی میڈیا رپورٹس، جن میں The Times of India، The Indian ExpressاورIndia Today شامل ہیں، نے بھی اسی واقعے کو تقریباً یکساں تصاویر اور تفصیلات کے ساتھ رپورٹ کیا۔
فیکٹ چیک کا نتیجہ: خبر غلط قرار
یہ دعویٰ کہ وائرل ویڈیو میں پاکستان آرمی کے میجر جنرل فیصل نصیر کو تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے، جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو جنوری 2026 کی ہے اور اس میں ایک بھارتی شہری کو تھائی خواجہ سراؤں کے ہاتھوں مبینہ طور پر ایسکارٹ سروس کی ادائیگی سے متعلق تنازع کے بعد تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
لہٰذا سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا یہ دعویٰ حقائق کے منافی ہے اور ویڈیو کا میجر جنرل فیصل نصیر یا پاکستانی فوج سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔
یہ فیکٹ چیک اصل میں iVerify Pakistan کی جانب سے شائع کیا گیا تھا، جو Centre for Excellence in Journalism (CEJ-IBA) اور United Nations Development Programme (UNDP) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔