خبر دار، پاکستان پر بڑا سائبر حملہ جاری، عوام کو مشکوک ویب لنکس نہ کھولنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سائبر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان اس وقت ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی زد میں ہے۔ عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب لنک پر کلک نہ کریں کیونکہ یہ سائبر حملے کا حصہ ہو سکتا ہے۔
اوپن سورس انٹیلیجنس (OSINT) اور "ایکس اے پی ٹی ڈیٹیکٹرز" کی رپورٹس کے مطابق پاکستان پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ جاری ہے۔ حملے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا، حساس معلومات چرانا اور ڈیجیٹل نظام کو متاثر کرنا ہو سکتا ہے۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا
سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے میسج، ای میل، یا سوشل میڈیا پوسٹ میں موجود لنکس پر بغیر تصدیق کے کلک کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ لنکس وائرس، ڈیٹا چوری یا مالی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔حکومتی ادارے، بالخصوص نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ (NTISB) اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوری ردعمل کے لیے تیار ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک لنکس سے دور رہیں،سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں، سائبر سیکیورٹی ایجنسیز کے آفیشل چینلز سے رہنمائی حاصل کریں،سائبر حملوں کے اس دور میں ڈیجیٹل ہوشیاری اور ذمہ داری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ،نوٹم جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری، ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت
ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پرآج پانی کا بہاؤ ایک گھنٹے میں 28,657 سے بڑھ کر 33,653 کیوسک ہو گیا، 5 سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ستلج اور بیاس کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
بھارت میں واقع بھاکڑا ڈیم 55% اور پونگ ڈیم 56% بھر چکے ہیں، ڈیموں سے مزید اخراج کے باعث بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، دریائے ستلج میں اس ہفتے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
این ڈی ایم اے نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری ریسپانس، نکاسی آب اور ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت کردی گئی، این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر ررہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا
این ڈی ایم اے نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔
Ansa Awais Content Writer