بھارت پر نظر رکھنے کیلئے پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔
این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔
یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت شاقہ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسے کہیں بھی بآسانی لے جایا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے اتحاد ناممکن، ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار: فضل الرحمن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی، عوام کو درپیش مشکلات کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ مولانا نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے امکان کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں اتحاد کیلئے نہیں، تحریک انصاف سے باضابطہ اتحاد ممکن نہیں۔ جے یو آئی جنرل کونسل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی اجازت نہیں دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، بھارت پاکستان کیلئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے۔ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ قوم پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔ اسمبلی میں ہم بانسری کس کے سامنے بجائیں، ہم ایک دوسرے پر تنقید کے دائرے سے نہیں نکل سکے۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں جنگ میں اضافہ ہو گا، ملک کی آخری صورتحال کیلئے سٹریٹجی بنائی گئی ہے۔ بھارت کو اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کی حمایت نہیں مل رہی، ہم پارلیمنٹ میں کارروائی کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آ گئے، وزیراعظم نہ وزیر خارجہ کوئی اہم منسٹر ایوان میں موجود نہیں تھا۔