پاکستان کی جانب سے ہر محاذ پر بھارت کو چاروں خانے چت ہونے پر مودی سرکاری نے ایک نیا فالس فلیگ آپریشن شروع کردیا۔

بھارت نے فوجی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف میڈیا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا اور میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے۔

ذرائع کے مطابق میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے، پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا اس طرح کا پروپیگنڈا کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے کا اہم کردار ہے، بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی فالس فلیگ

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی جارحیت کیخلاف بلوچستان بھر میں عوامی ریلیاں

کوئٹہ:

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ریلیوں کا انعقاد گوادر، حب، لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور سربندر سمیت متعدد شہروں میں کیا گیا۔ احتجاجی ریلیوں میں طلباء و طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ بھارت بلوچستان کی صورتحال اور سیاسی تناؤ کو بنیاد بنا کر عوام کی توجہ اصل معاملات سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام، خصوصاً بلوچستان کے باشعور شہری، مکمل طور پر باہمی اتحاد کے ساتھ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم اور افواجِ پاکستان ایک صف میں کھڑے ہیں۔

ریلی شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء نے بھارت کو  پیغام دیا کہ ’’اگر دشمن نے حملہ کرنے کی جسارت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کرے گی۔‘‘

سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

دوسری جانب، پہاولپور میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور قومی اتحاد کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی فرید گیٹ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر متحد، بیدار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کرے گی،پاکستانی قوم ہر آزمائش میں متحد ہے۔

شرکاء نے پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگی جنون قرار دیا۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان ریلی دشمن قوتوں کے خلاف ایک واضح عوامی ردعمل ہے، قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

استحکام پاکستان ریلی میں ملکی سلامتی، ترقی اور قومی استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کا منصوبہ بے نقاب
  • مودی کی بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش ،مقصد سکھوں کو پاکستان مخالف کرنا ہے:ذرائع
  • مودی کا خطرناک منصوبہ؛ بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے  کی سازش بے نقاب
  • مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
  • پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی جارحیت کیخلاف بلوچستان بھر میں عوامی ریلیاں
  • 20 لاکھ سے زائد ریٹائرڈ فوجی افسران و اہلکار بھارت سے جنگ کے لیے تیار ہیں، ویٹرنز کی پریس کانفرنس
  • بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
  • پہلگام فالس فلیگ، حقائق چھپانے کی بھارتی کوشش ناکام
  • پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب