مودی کا سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، پاکستان کی جانب سےبھارت پر میزائیل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہوگیا ۔بھارتی میڈیا نے اپنی فوج اور حکومت کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا، بھارتی میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب میں میزائیل فائر کیا گیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ میزائل حملے کا ڈرامہ بھی پہلگام فالس فلیگ کی طرح ہے، میزائل پروجیکٹائل زمین پر موجود گھاس پر پڑاہے اور اس کے گرنے سے گھاس خراب نہیں ہوئی ہے، پہلے ہی یہ خبریں گردش میں ہیں کہ مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ کرکے الزام پاکستان پر لگا سکتا ہے۔ادھردفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا اس طرح کا پروپیگنڈا کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا مودی کے بھارتی سکھوں کو پاکستان کیخلاف ورغلانے کے منصوبے کا اہم کردار ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہاکہ بھارتی میڈیا بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کو قومی فخر سمجھتا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا پاکستان کی
پڑھیں:
سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کالم نگار ڈاکٹر برہما چیلانی نے کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب سے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات بڑھانے کے لیے برسوں کوشش کی۔
انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے کئی چکر لگائے لیکن سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر مودی کو غیر متوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا۔
Post Views: 2