WE News:
2026-07-24@05:22:13 GMT

پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟

کشمیر میں دہشتگردانہ حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز بھارت نے پاکستان کو نشانہ بنایا اور جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے اور 1 ڈرون کو مار گرایا۔

بھارت نے ابتدائی طور پر 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا۔ مگر اس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے وہ تمام خبریں جس میں اعتراف کیا گیا، ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ جس کی وجہ سے عوام میں ایک تشویش یہ پائی جارہی ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کے طیاروں کو مار گرایا ہے تو اس کا ثبوت کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف

وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کی اور یہ جانا کہ پاکستان کے پاس آخر ثبوت کیا ہے؟

ریئر ایڈمائرل فیصل شاہ نے اس بارے میں بتایا کہ آج کا دور الیکٹرو میگنیٹک کا دور ہے، یعنی اب ریڈار کے ذریعے اپنی فضائی حدود اور سیکیورٹی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر وہ مخصوص علاقہ یا جگہ جہاں سے خطرہ متوقع ہو، اسے مسلسل مانیٹر کیا جاتا ہے۔ دشمن کا ٹارگٹ سب سے پہلے ریڈار میں نمودار ہوتا ہے، اور جونہی وہ ظاہر ہوتا ہے، فوراً الرٹ جاری کردیا جاتا ہے کہ یہ ممکنہ خطرہ ہے۔

فیصل شاہ نے کہا کہ ریڈار پر جو کچھ بھی ہورہا ہوتا ہے، وہ مکمل طور پر ریکارڈ کیا جارہا ہوتا ہے۔ یہ ریکارڈنگ نہ صرف فوری طور پر دیکھی جاتی ہے بلکہ بعد میں بھی اس کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز گرگئے

انہوں نے مزید بتایا کہ جب لڑائی ہوتی ہے اور دشمن کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو آپ کا ہتھیار بھی ریلیز ہوتا ہے۔ جب وہ ہتھیار دشمن کے جہاز کو نشانہ بناتا ہے اور جہاز تباہ ہوکر زمین پر گرتا ہے تو یہ سب کچھ نہ صرف دیکھا جاسکتا ہے بلکہ ریڈار پر بھی مانیٹر کیا جا رہا ہوتا ہے۔ یہ تمام شواہد محفوظ ہوتے ہیں، اور بعد میں ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جو جہاز کا ملبہ گرتا ہے، وہ بھی ایک اہم ثبوت ہوتا ہے۔ انڈین عوام کو وہ ملبہ ملا اور انہوں نے اس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسی طرح جو ہتھیار دشمن کے جہاز کو نشانہ بناتا ہے، اس کے باقیات بھی مقامی لوگوں کو ملے ہیں۔ یہ تمام شواہد مستند ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دشمن کا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جدید جنگی طیارہ ’رافیل‘ مار گرایا، فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو بھی یہ علم ہوتا ہے کہ ان کا جہاز تباہ ہوچکا ہے لیکن وہ اپنی عزت و وقار کی خاطر ان شواہد کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔

’2019 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ پاکستان نے ان کے2 جہاز گرائے تھے لیکن بھارت نے اس حقیقت کو ماننے سے انکار کردیا، اور جھوٹے پراپیگنڈا کے تحت جیت کا جشن منایا۔ ابھی نندن کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران واپس کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے گئے، اس کے باوجود بھارت نے حقیقت تسلیم نہیں کی۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر

ایک سوال کے جواب میں فیصل شاہ نے بتایا کہ بھارت نے 2019 میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان کا ایک ایف-16 طیارہ مار گرایا ہے، جس کی پاکستان نے تردید کی کیونکہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تھا۔ بعد میں امریکا نے بھی بھارتی دعوے کی تردید کی اور کہا کہ بھارت نے پاکستان کا کوئی ایف-16 نہیں گرایا، کیونکہ یہ سب کچھ سیٹلائٹ اور ریڈار سے مانیٹر کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب غیر ملکی میڈیا نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان نے انڈین طیارے گرائے تھے۔ یہ ایک بہت بڑا ثبوت ہے ان تمام افراد کے لیے جو اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ مزید شواہد سامنے آئیں گے،پاکستان نے تمام طیارے انڈین فضائی حدود کے اندر ہی گرائے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انڈین طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری نگرانی کی صلاحیت کتنی اعلیٰ سطح کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی، مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے فرار ہونے پر مجبور

ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیکنالوجی بہت ایڈوانس ہوچکی ہے۔ پرانے وقتوں میں گن کیمرا ہوا کرتے تھے۔ جن میں بلیک اینڈ وائٹ فلم بنا کرتی تھی۔ جب ہم اس کی رسائی حاصل کرتے تھے تو ہمیں پتا چلتا تھا کہ ٹارگٹ تباہ ہوا ہے یا نہیں۔ مگر آج کل الیکٹرو میگنیٹک کا زمانہ ہے اور یہ جو بی وی آر ٹیکنالوجی ہے۔ جس میں تیارے کو دیکھے بغیر مارا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں ٹارگٹ نظر ہی نہیں آتا۔ مگر اس کی رینج اور باقی تمام چیزیں آرہی ہوتی ہیں۔ اس لیے ہر پائلٹ کے جہاز کے اندر ڈیجیٹل ثبوت ہوتا ہے۔ اور اسی سے تصدیق ہوتی ہے۔ اور پھر 3 سے 4 لوگوں نے مزید تصدیق کی۔ جب بھٹنڈا، اونتی پور، پامپورہ اور دیگر جگہوں پر ان کے طیارے گرے ہوئے ملے۔

3 کی تصدیق تو بھارتی میڈیا نے خود کی تھی۔ بھارتی فورسز اور بھارتی میڈیا کبھی بھی اعتراف نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل کی رینج 150 جبکہ پاکستانی جے10 سی کی 200 کلومیٹر ہے، ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی

’ ہمارے پاس ڈیجیٹل ثبوت آرہا تھا کہ اس کی رینج کیا تھی، اینگل کیا تھا، کتنا بڑا ٹارگٹ تھا، لاک اپ کس وقت ہوا، وہ ٹون کس وقت آئی جو انڈیکیٹ کرتی ہے کہ آپ میزائل کو فائر کریں، تو یہ تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں۔ تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کی، لیکن بھارتی فورسز اور حکومت نہیں مانے گی۔‘

بی وی آر، طیارے کو دیکھے بغیر مارنے کی ٹیکنالوجی کیا ہے؟

بی وی آر میزائل کا مطلب ہے وہ ہتھیار جو بصری حد سے کہیں آگے دشمن کے طیارے کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ میزائل ریڈار، ڈیٹا لنک اور مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتے ہیں اور جدید فضائی جنگ کا فیصلہ انہی کے ذریعے ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا پاکستان نے مار گرایا انہوں نے کو نشانہ بھارت نے ہوتا ہے جاتا ہے کیا ہے نے بھی

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا