پاکستان، چین، افغانستان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق کابل پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے پاک چین تعلقات اور افغانستانمذاکرات میں علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو ہو گی۔
سہ فریقی مذاکرات میں امن، استحکام اور خطے میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے افغان حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودی عرب کا پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اقدام
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل بن احمد الجبیر نے 8 اور 9 مئی 2025 کو پاکستان اور بھارت کا دورہ کیا۔
یہ اقدام پاک بھارت کشیدہ صورتحال کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے، جنگی محاذ آرائی روکنے، اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیے، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
وزارتِ خارجہ نے اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان مصالحت کی مخلصانہ کاوش قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان سعودی وزارت خارجہ