وزیر خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو میں جاپانی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال سے متعلق مکمل آگاہی دی۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان اپنی خود مختاری اور دفاع کے لئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب کو بھارتی حملوں سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے جاپانی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال سے متعلق مکمل آگاہی دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان اپنی خود مختاری اور دفاع کے لئے پُرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چاپان کے وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جاپانی وزیر خارجہ نے بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، امن و استحکام کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جاپانی وزیر اسحاق ڈار کے مطابق کے لئے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا اٹلی کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر بات چیت

سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون، انتونیو تاجانی سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کے جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے تفصیلی آگاہ کیا, انہوں نے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے عمل پر بریفنگ دی۔ 

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی، بھارتی بزدلانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شہید ہوئے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا, کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن و امان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں, بھارتی اقدامات دو جوہری طاقتوں کو ایک بڑے تنازعے کے قریب لے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ تاجانی نے پاکستان میں جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا, انہوں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ دونوں راہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔ 

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی غیر قانونی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیا
  • بھارتی جارحیت: اسحاق ڈار کی جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
  • وزیر خارجہ جیہون بیروموو کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کیساتھ بھرپور حمایت کا اظہار
  • اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • اسحاق ڈار کا اٹلی کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر بات چیت
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • بھارتی جارحیت، ترکیہ کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
  • اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش