وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ لوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے پیدا شدہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ناروے حکومت سے رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے لوایا تاکیشی کو بتایا کہ پاکستان پر بھارتی حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جارحیت سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے، حکومت پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ
اس موقع پر جاپانی وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ لوایا تاکیشی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے بھارتی حملوں میں معصوم پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
جاپان کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا، اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان جاپان کشیدگی لوایا تاکیشی نائب وزیراعظم وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان جاپان کشیدگی اسحاق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی امیگریشن، بیرون ملک روزگار اور ٹیکنیکل، ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیاگیا۔ نائب وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز پاکستانیز اور وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) نے عالمی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کے لیے تارکین وطن کے رجحانات اور نئے مواقع کا جائزہ پیش کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے معیاری ہنر کی ترقی میں سرمایہ کاری، نئے شعبوں اور منزلوں کی تلاش اور پاکستان کی انسانی صلاحیتوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
ان کوششوں کا مقصد ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک روزگار کے مواقع کو وسعت دینا اور پاکستان کی عالمی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں تارکین وطن پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کو پالیسی کا اہم ستون قرار دیا گیا۔ اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، تجارت اور صحت کے وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے وفاقی سیکرٹریز اور وزارت خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔