وزیرِ پٹرولیم کی پیپکا کے وفد سے ملاقات، پاکستان کی معیشت میں تیل وگیس کی صنعت کے کردار کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (پیپکا) کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت تنظیم کے چیئرمین طاہا علی تیمی (کُنٹری مینیجر کوفپیک) کر رہے تھے۔ ملاقات میں ملک کے تیل اور گیس کے شعبے میں اہم مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر علی پرویز ملک نے پیپکا کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے، اور حکومت درآمدات کی انحصاری کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ پیپکا ملک میں کام کرنے والی اہم تلاش اور پیداواری کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے، جو پاکستان کے توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
https://www.
تبادلہ خیال کے دوران، پیپکا نے اپنے اراکین کے کردار کو اجاگر کیا، جنہوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی خزانے کے لیے بڑی آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے عملی مسائل بھی اٹھائے۔ علی پرویز ملک نے پی پی ای پی سی اے کو صنعتی چیلنجز کے حل کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان کے پٹرولیم شعبے کے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
https://www.city42.tv/09-May-2025/163500
پیپکا کے اراکین نے وزیر کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں پرامیدی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے اختتام پر پاکستان کے پٹرولیم شعبے کے پائیدار ترقی کے لیے عوامی اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے باہمی عزم پر اتفاق کیا گیا ۔ وفد میں اینڈریج کاچوروسکی (مینیجنگ ڈائریکٹر پولش آئل اینڈ گیس کمپنی)، فہیم حیدر (مینیجنگ ڈائریکٹر ماری انرجیز)، ظہیر عالم (صدر یونائیٹڈ انرجی پاکستان)، کامران احمد (سی ای او اورینٹ پٹرولیم)، کامران اجمل میاں (سی ای او پرائم پاکستان) اور دیگر شامل تھے۔
https://www.city42.tv/09-May-2025/163499
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔