ساورکر پر میرے بیان کیوجہ سے میری جان کو خطرہ ہے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اترپردیش کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ شکایت کنندہ ناتھورام گوڈسے اور گوپال گوڈسے کی اولاد ہیں، جنکی تاریخ پُرتشدد سرگرمیوں سے جڑی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کمیٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پونے کی خصوصی عدالت میں پیشی کے دوران کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویر ساورکر پر میرے بیان کی وجہ سے میری جان کو خطرہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دو لیڈروں نے مجھے دھمکی دی تھی۔ عدالت میں پیشی کے دوران راہل گاندھی نے اضافی سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ دراصل یہ معاملہ ویر ساور کر کے خلاف مبینہ ہتک آمیز تبصرہ سے متعلق ہے، جس میں شکایت کنندہ ستیاکی ساورکر نے راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
راہل گاندھی کی جانب سے وکیل ملند دتاتریے پوار نے عدالت میں تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ ناتھورام گوڈسے اور گوپال گوڈسے کی اولاد ہے، جن کی تاریخ پُرتشدد سرگرمیوں سے جڑی رہی ہے۔ وکیل ملند دتاتریے پوار نے الزام لگایا کہ موجودہ سیاسی ماحول اور کچھ لیڈروں کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے راہل گاندھی کی جان کو شدید خطرہ ہے، عدالت نے اس درخواست کو ریکارڈ پر لے لیا ہے۔ اترپردیش کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ شکایت کنندہ ناتھورام گوڈسے اور گوپال گوڈسے کی اولاد ہیں، جن کی تاریخ پُرتشدد سرگرمیوں سے جڑی رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے رونیت سنگھ بٹو اور ترویندر سنگھ ماروا کا بھی ذکر کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے شکایت کنندہ نے کہا کہ خطرہ ہے جان کو
پڑھیں:
میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی جو مشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جو سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی، حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہوگا، مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے دوسرے تیسرے دن پتا چلا کہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کر رہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اگر شکایت درست ہوئی تو اسے سزا ہوگی، شکایت غلط ہوئی تو جس نے شکایت کی اسے سزا ہوگی، اس وقت وہاں کیا صورتحال ہے میں اس پر مزید بات نہیں کروں گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس دو کمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی ہے، سرکاری گاڑی بھی نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے بیورو کریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، مجھے نہیں پتہ تھا کتنے لوگ خرید رہے ہیں یا اتنا رولا پڑ جائے گا، اب رولا پڑگیا ہے تو میں انکوائری بھی کر رہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا، اب نام لے کر بتاؤں کا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے، جس کے ذریعے وہاں جائیدادیں خریدی گئیں اس نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں، میں نے رولا ڈلوا دیا ہے، اب میڈیا اس کی تحقیقات کرے۔