عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی رہنمائی اور سرپرستی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ میری خوش قسمتی رہی کہ اہم معاملات میں ان کی رائے اور قیمتی مشورے مجھے حاصل ہوتے رہے۔ ان کی وفات میرے لیے ذاتی طور پر ایک بڑا نقصان ہے۔ عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے اور ہمیشہ اپنے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے۔ عرفان صدیقی جمہوریت کی ایک توانا آواز تھے اور صحافت و سیاست کے شعبے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ میاں نوازشریف کے باوفا اور مخلص ساتھی بھی تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
عرفان صدیقی اسلام آباد ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-15
اسلام آباد/لاہور(آن لائن)ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی اورایچ الیون قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ،میڈیا نمائندگان اور عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے عرفان صدیقی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے جن کا خلا پُر نہیں ہوسکتا۔