سی ڈی اے آئندہ سال 76 ملازمین کو مفت حج پر بھیجے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری) سی ڈی اے آئندہ سال 76 ملازمین کو مفت حج پر بھیجے گا ۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے سلسلے میں شفاف اور اوپن قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کی۔ ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرپلاننگ ڈاکٹرمحمد خالد حفیظ،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ڈائریکٹر لیبرریلیشن ممتاز علی شر،ڈپٹی ڈائریکٹرلیبرریلیشن عطاباری ارشد،ڈائریکٹرآئی ٹی شہزاد ملک سمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے کے سکیل نمبر گریڈ ایک سے 17تک (نان گزیٹیڈ) 9352ملازمین (9123مرد اور229خواتین ملازمین)کے ناموں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا جس کے مطابق سی ڈی اے کے 76 ملازمین اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔اس تقریب میں چوہدری محمد یٰسین او رتمام سی ڈی اے بورڈ ممبران جو یہاں تشریف لائے ہیں ان سب کا شکریہ اداکرتاہوں اور آپ سب کا بھی بہت شکریہ اداکرتاہوں جن کے نام اس حج کی جو قرعہ اندازی میں کامیاب ہوئے ہیں الحمد للہ آپ لوگوں کے سامنے بالکل شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ہے میری آپ سب کے لیے بہت ساری دعائیں اور مبارکباد لیکن سب سے زیا دہ اہم بات اور درخواست ہو گی کہ سی ڈی اے کے جو 76 ملازمیں حج کے لیے جارہے ہیں وہ پاک دھرتی پاکستان اور وطن کی خاطر جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہے ان شہداء کے لیے ضروردعاکریں۔خاص طور پر حرم کے سامنے ضروردعاکریں کیونکہ جن لوگوں نے پاکستان کی خاطر دن رات محنت سے کام کیا اور وطن پر جب مشکل وقت ایا تو انہوں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو نہ صرف خاک میں ملایا بلکہ شکست فاش دی ہیں،اللہ تعالیٰ ان شہدا کے درجات بلند کرے۔ اللہ تعالی پاکستان کو پوری دنیا میں مزید عزت عطا فرمائے۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین اور افسران کی محنت اور کاوشوں کے بل پر چل رہا ہے اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ترقی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں مگر اس میں برکت اللہ تعالیٰ کی زات ڈالتی ہے ۔ اگر ہم لوگ دن رات مل کر کام کرتے ہیں لیکن اس میں پھل اللہ تعالیٰ کی ذات ڈالتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بحیثیت انتظامیہ اس کے اندر ہم جو بھی کنٹری بیوٹ کرسکتے ہیں وہ ضرورکر یں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ قرعہ اندازی میں چوہدری محمد یٰسین کی درخواست پر دس ملازمین کی تعدادمیں اضافہ کیا تھا اس مرتبہ بھی دس ملازمین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے اس فیصلہ کو سی بی اے کے سی ڈی اے کے مزدور یونین کے سربراہ چوہدری یسین کے علاوہ سی ڈی اے کے تمام ملازمین نے بے حد سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میری تما م ملازمین سے درخواست ہے کہ جتنا بھی مشکل وقت آجائے اپنی نیت کو ہمیشہ صاف رکھیں ۔دن رات محنت کریں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ سر بسجود ہو کر دعائیں مانگیں اللہ تعالی ہمارے ملک کو مزید ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جن خوش نصیب ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ہیں وہ بلاشبہ اللہ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں ان سے کیونکہ ان کا خود بلاوہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی درخواست کے کہ سی ڈی اے کے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حج کی مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران جہاں اپنی بخشش کے لئے دعا کریں وہاں ملک اور ادارے کی تعمیر وترقی خصوصا ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والے شہداء کے لیے بھی خصوصی دعاکریں۔ اللہ تعالی پاکستان کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے امسال حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھاکر76 کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آج سی ڈی اے ملازمین کے لیے بڑابابرکت دن ہے او رہر سال کی طرح اس سال بھی سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ معاہدے کے مطابق چیرمین سی ڈی اے نے نے پناہ شفقت کے ساتھ ملازمین کی قرعہ اندازی کی تقریب کی نہ صرف صدارت کی بلکہ اپنے ہاتھوں قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔بلکہ 66 ملازمیںن کی تعداد بٹھا کر 76ملازمین کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جس کو قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمیںن نہ صرف ساری زندگی یاد رکھیں گے بلکہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی دس ملازمین کے اضافے پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی فلاح وبہبوداور انکی بلاتفریق خدمت کے لیے سی ڈی اے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Post Views: 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قرعہ اندازی میں کامیاب سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد ی سین چیئرمین سی ڈی اے مزدور یونین کے سی ڈی اے کے ملازمین کی اللہ تعالی ملازمین کو ملازمین کے سی ڈی اے ا نے کہا کہ محمد علی انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
اے ایمان والو! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے آئیں تو تم ان کا امتحان لو۔ دراصل ان کے ایمان کو بخوبی جاننے والا تو اﷲ ہی ہے لیکن اگر وہ تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں تو اب تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو، یہ ان کیلئے حلال نہیں اور نہ وہ ان کیلئے حلال ہیں، … (جاری)
سورۃ الممتحنہ(آیت: 10 )