کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیدوار میں اضافے کیلئے کم رقبے والے کسان کو عزت اور تکریم دینی ہوگی۔
منگل کووزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت زرعی ترقیاتی بنک کی اصلاحات اور کسانوں کے لئیقرضوں کے حصول میں آسانی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، مشیر وزیر اعظم محمد علی، وزرائ مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد، رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر، وزیر اعظم کے کوا?رڈینیٹر مشرف زیدی، احمد عمیر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم لاگت قرض کے حصول میں بیش بہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو زرعی ضروریات پوری کرنے کیلئے کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کیلئے اصلاحات کا نفاذ تیز کرنے اور چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو آسان شرائط پر کم لاگت قرض کی فراہمی کیلئے نجی بنکوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زرعی ترقیاتی بنک اور کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر ہر تین ہفتے بعد اجلاس کی صدارت خود کریں گے۔اجلاس کو زرعی ترقیاتی بنک میں جاری اصلاحات، کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نجی بنکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس کو زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی کی بہتری اور قرضوں میں سہولت کیلئے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کم لاگت قرض کی فراہمی زرعی ترقیاتی کسانوں کو
پڑھیں:
کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی اور جلسے میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان بھی شرکت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تحریک انصاف کے رہنماء نور خان خلجی نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماء علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، حاجی غلام حسین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور قید و بند کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ سے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرکے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علمدار روڈ کوئٹہ سے بھی ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اس احتجاجی ریلی اور جلسے میں شرکت کریں گے۔