احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2035ء تک ملک کی معیشت کا حجم ایک ہزار ارب روپے تک لائیں گے، پاکستان کے نوجوانوں کے ذریعے ترقی کا سفر آگے بڑھائیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وجود میں آنے بعد سے بھارت نے پاکستان کے لیے بے شمار مسائل پیدا کیے۔ لیکن 1947ء سے اب تک پاکستان نے متعدد شعبوں میں بے پناہ ترقی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج ہم جے ایف تھنڈر جیسے جہاز بناتے ہیں، آج پاکستان میں 250 یونیورسٹیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ناکامیوں سے کچھ ملک ہم سے آگے بھی نکلے، ہم جنوب ایشیاء کی بڑی اکانومی رہ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال سے چوہدری لطیف اکبر، اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر مواصلات اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں گے، پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کے لئے وزارت منصوبہ بندی کا مکمل تعاون جاری رہے گا، راتوہا ھریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جلد مکمل کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کے تناسب کی شرح بہت کم ہے، ترقی کے لئے ہمیں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لئے نئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ رکھا جائیگا۔