کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ڈاکٹر فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اپنے خطاب میں سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لیاری لی مارکیٹ گرین ٹمبر اینڈ آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی کے تاجروں انجمنوں کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں شرکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر وطنِ عزیز سے اپنی غیر متزلزل محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکا کو جشنِ آزادی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور "معرکہ حق" میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی عوام، مسلح افواج اور شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں ملک کی معیشت کو سنبھالنے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے اور پاکستان کراچی کی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں علاقہ معززین، تاجروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق ستار ترقی کے کی ترقی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان پر حملہ افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں، عطا تارڑ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے پاس افغان طالبان کے حملوں کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، دہشت گردی کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچ کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغان فتنہ الخوارج اور بھارتی فتنہ الہندوستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشت گرد آخری لمحوں پر ہیں۔