اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی کا یوم آزادی 14 اگست کو احتجاج ہوگا یا نہیں؟ ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا، 14 اگست قائد اعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا 13 اگست کو صبح 9 بجے بیرون ملک جانے کا پروگرام ہے تاہم ان کا نام فہرست میں شامل ہونے کے باعث وہ سفر نہیں کر پا رہے، عدالت کے نام نکالنے کے حکم کے باوجود انہیں ایئرپورٹ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دعا ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی کا نام اب کسی بھی فہرست میں شامل نہیں اور انہیں سفر کی اجازت ہے جس پر نمائندہ ایف آئی اے نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار اب بیرون ملک جا سکتے ہیں، عدالت نے مؤقف سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست نمٹا دی۔