سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاکستان پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیج سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، ہنر مندی کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کئے جانے پر گفتگو کی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پائیدار شہری ترقی اور سماجی فلاح و بہبود کے بغیر شہر کی خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی قیادت میں سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس مشن میں سی ڈی اے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دونوں ادارے مل کر غربت کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کریں گے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں اداروں نے باہمی کوارڈینیشن کو موثر بنانے پر اتفاق کیا تا کہ اسلام آباد شہر میں غربت کی تخفیف کیلئے عملی منصوبے کا آغاز کیا جا سکے۔ جس کا مقصد شہر کے پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہوگا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سی ڈی اے پاکستان پاورٹی الیوی ایشن فنڈ مل کر اسلام آباد کو ایک مزید بہتر اور خوشحال شہر بنانے کیلئے کام کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں، بلاول بھٹو سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے اور کے پسماندہ ا باد کے کی ترقی
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس، عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے، جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔