لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔

(جاری ہے)

بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج ہیں، پولیس نے ایان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے، متاثرہ فیملی کے گھر سے سمپل لے لئے، رپورٹ کے بعد معاملہ واضح ہو گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچوں کو کی حالت

پڑھیں:

لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

لاہور:

تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی CCTV فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود اسامہ ہی ہے، جس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے خردبرد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔


پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور مالک نے اسے ساڑھے 8 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے۔ ملزم نے رقم چھپا دی اور واردات کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے لیے 15 پر کال کر دی۔

گڑھی شاہو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نقدی اور آئی فون برآمد کرلیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق برآمد شدہ رقم اور موبائل فون مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او گڑھی شاہو اور پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہری کےپیٹ سے29 اسٹیل کے چمچ،19ٹوتھ برش اور2پین نکال لئے گئے
  • لاہور میں پولیس اور شاہ ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ، مرکزی شوٹر ہلاک
  • پوتے خرچہ نہ ملنے پر دادا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے
  • لاہور: جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار
  • لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
  • ججز و پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ تشویشناک ہے ،ابوالخیر زبیر
  • لاہور: ملزمان مسجد کے چندے کے ڈبے توڑ کر رقم لے کر فرار
  • کیا روٹی پر گھی لگانا واقعی نقصان دہ ہے؟
  • انڈونیشیا: اسکول سے کھانا خرید کر کھانے کے بعد ایک ہزار سے زائد بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار
  • انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی تبدیل، 15 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگانے کا فیصلہ