اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے نوجوانوں کے عزم، تخلیقی صلاحیت اور قیادت کے اعتراف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سے عالمی سطح تک مزید منصفانہ و مستحکم دنیا کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کے اقدامات میں مدد دی جانی چاہیے۔

نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ نوجوان پائیدار ترقی کے محرک ہوتے ہیں، وہ مزید مشمولہ معاشرے بناتے، امن قائم کرتے اور منصفانہ، ماحول دوست اور شفاف مستقبل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نوجوان دلیر اختراع کار، مضبوط منتظم اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم ترین شراکت دار ہیں۔ Tweet URL

امسال یہ دن 'پائیدار ترقی کے اہداف اور دیگر مقاصد کے لیے مقامی سطح پر نوجوانوں کے اقدامات' کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے کہا یہ موضوع اس بات کی یاددہانی کراتا ہے کہ عالمگیر ترقی کا آغاز مقامی سطح سے ہوتا ہے نوجوان اس مقصد کو لے کر دنیا کے ہر کونے میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں ہر نوجوان سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ ان کی آواز، تصورات اور قیادت اہمیت رکھتے ہیں۔ترقی میں کردار

نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی بین الاقوامی تقریب کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں نوجوان رہنما، شہری حکام، پالیسی ساز، اقوام متحدہ کے نمائندے اور دیگر لوگ مقامی ترقی میں نوجوانوں کے کردار میں اضافہ کرنے کےطریقے پیش کریں گے۔

اس تقریب کے لیے پائیدار شہری ترقی اور انسانی بستیوں کے بہتر انتظام کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ہیبیٹٹ' نے تعاون مہیا کیا ہے۔

مشاورتی گروپ کا قیام

سیکرٹری جنرل نے موسمیاتی تبدیلی پر نوجوانوں کے تیسرے مشاورتی گروپ کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس گروپ کے ارکان کی تعداد سات سے بڑھا کر 14 کر دی ہے تاکہ شہری آزادیوں میں کمی اور امدادی وسائل کی قلت کے پریشان کن عالمگیر رجحان سے نمٹا جا سکے جس کے باعث نوجوان کارکنوں کو خطرات لاحق ہیں۔

اس طرح موسمیاتی اجلاسوں اور کوششوں میں ان کی بامعنی شرکت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ مشاورتی گروپ دنیا کے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے 17 تا 28 سال عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کئی طرح کی شناختوں، تجربات، تناظرات اور مہارتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ سیکریٹری جنرل کو عملی، نتائج پر مبنی مشورے، نوجوانوں کے متنوع نقطہ نظر، اور ٹھوس سفارشات فراہم کرتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کو تیز کرنے میں مدد دی جا سکے۔

مسائل اور امید

دنیا کی نصف آبادی کی عمر 30 برس یا اس سے کم ہے اور 2030 تک یہ تناسب بڑھ کر 57 فیصد پر پہنچ جائے گا۔ ایک جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 67 فیصد لوگ اپنے بہتر مستقبل پر یقین رکھتے ہیں اور ان میں 15 تا 17 سال عمر کے نوجوان سب سے زیادہ پرامید ہوتے ہیں۔

2050 تک افرادی قوت میں 25 سال سے کم عمر کے لوگوں کی تعداد 90 فیصدسے زیادہ ہو گی۔ 2023 کے اعدادوشمار کی رو سے نوجوان افرادی قوت میں بیروزگاری کی شرح 13 فیصد ہے جو 15 سال کی کم ترین سطح ہے۔ 10 تا 19 سال عمر کے ہر سات بچوں میں سے ایک ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے جبکہ کم اور متوسط درجے کی آمدنی والی ممالک میں 10 سال عمر کے 60 فیصد بچے بنیادی لکھائی پڑھائی نہیں کر سکتے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نوجوانوں کے سال عمر کے کے لیے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور مقامی پیداوار کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق    وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے لیے آئندہ  5 برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فارما انڈسٹری میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا    ہے اور اس اضافے کے ساتھ امسال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف گامزن ہے۔

ایس آئی ایف سی کی غیر جانبدار حکمت عملی کی بدولت فارما مصنوعات کی منظوری کا عمل چند ہفتوں میں مکمل ہو گا ۔  اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشوں کے تحت کنگ حماد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کا قیام  پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔  

پاکستان  90 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کر رہا ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان عالمی معیار کے مطابق فارما صنعت کی ترقی کے لیے جدید اصلاحات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی
  • سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، وفاقی وزیر
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونا پھر سے مہنگا ہوگیا
  • شہباز شریف کی یو این کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر زور
  • جاپانی نوجوان نے چار پیروں پر دوڑتے ہوئے 100 میٹر کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار
  • یوتھ ایکشن: نوجوان ابھی سے قائدانہ کردار میں مصروف، اینالینا بیئربوک
  • پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع