Daily Mumtaz:
2025-09-27@20:59:59 GMT

اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ
جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.

2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا،سب سے مصروف مہینہ جنوری رہا، جب لاکھوں افراد چھٹیوں سے واپسی یا نئے سال کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔
یہ ترقی ہمارے وژن کا ثمر ہے
ولی عہد دبئی شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن، منصوبہ بندی اور عالمی سطح پر کھلے رابطے کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔
دبئی کی سیاحت بھی عروج پر
اسی دوران دبئی نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 9.88 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق، یہ اعداد و شمار شہر کی عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ معیشت و چیئرمین جی سی اے اے عبداللہ بن طوق المری () نے کہاکہ ہم فضائی رابطوں کو مزید وسعت دے کر متحدہ عرب امارات کو عالمی ہوابازی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
75.4 ملین مسافر: 2025 کی پہلی ششماہی میں کی تاریخ کا نیا ریکارڈ
531,000 پروازیں اور2.2 ملین ٹن کارگو
دبئی: 9.88 ملین سیاحوں کے ساتھ سیاحت میں 6فیصد اضافہ

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے دور میں ہر پاکستانی 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہو گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء)پاکستان پر قرضوں بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ ہر پاکستانی شہری اس وقت 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے۔اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی ملکی قرضوں کی صورتحال پر تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، 10 سال پہلے ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں سالانہ اوسطا 13 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ 10 برس کے دوران ہر پاکستانی پر 3 گنا قرضہ بڑھ گیا، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سالانہ اوسطا 13 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے، ہر 6 سال میں قرضوں کا بوجھ دوگنا ہو جاتا ہے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیویلپمنٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مالی نظم و ضبط اپنائے، ٹیکس نیٹ وسیع کرے، پالیسی ریٹ موجودہ 11 فیصد سے گھٹا کر 9 فیصد پر لایا جائے، پالیسی ریٹ گھٹانے سے قرضوں پر سود کی لاگت میں 12 کھرب روپے کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پالیسی ریٹ گھٹانے سے مالی گنجائش بڑھے گی،کاروبار زیادہ مسابقتی ہوں گے، قرضوں کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب ہے۔ پاکستان پر قرضہ ملکی معیشت کے 70.2 فیصد کے برابر ہے۔ دوسری جانب شہباز حکومت کا روزانہ 60 اب روپے سے زائد کا قرض لینے کا انکشاف، وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوسرے ماہ کے دوران 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لیا گیا، شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، مارچ 2024 سے جون 2025 کے عرصے میں مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11,796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1,282 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ کے دوران 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لے لیا، جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز حکومت نے ملکی قرضوں میں ساڑھے 34 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے صرف چند ہی ماہ میں ملکی قرضوں میں اضافہ کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف حکومت کے ابتدائی 16 ماہ میں ملکی قرضوں میں 13078 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون 2025 کے عرصے میں مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11,796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1,282 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کا کل قرضہ جون 2025 تک بڑھ کر 77,888 ارب روپے ہو گیا، جو فروری 2024 میں 64,810 ارب روپے تھا۔ ایک اور رپورٹ میں وفاقی حکومتوں کی جانب سے گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں ملک کو قرضوں کے ہوشربا بوجھ تلے دبا کر قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جانے، صرف ایک ماہ میں یومیہ 60 ارب روپے سے زائد کا قرضپہ لے کر 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے ملک کی معیشت اچھی ہو رہی ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں شہباز شریف حکومت نے 1830 ارب روپے کا قرض اٹھا لیا؟ مجموعی طور پر پاکستان کا قرض78,000 ارب کے قریب آچکا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ سوا تین سال میں شھباز شریف نے اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے ملک کا قرض تھا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ شہباز شریف ملکی قرض کم کرنے آئے تھے مگر آج قرض لینے کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز حکومت کے دوران ملک کی مجموعی قرض میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ جو قرض ملک چلانے کے لئے 75 سال میں لیا اس کا 80 فیصد ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، ان ساڑھے 3 سالوں میں ملک میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے ڈالر خرید رہا ہے اور سرمایہ کاری تو چھوڑیں کوئی قرض بھی نہیں دے رہا، روزانہ ایک ایم او یو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے دور میں ہر پاکستانی 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہو گیا
  • بھارتی شہری کا ہرکولیس اسٹائل کارنامہ، 261 کلو وزنی ستون تھام کر عالمی ریکارڈ قائم
  • فیصل آباد ائرپورٹ‘ روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوؤں کے باوجود 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
  • برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک سمیت 4 افراد ہلاک
  • پاکستان میں گدھوں کی افزائش: چینی کمپنی کی 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی
  • گردشی قرضے میں ریکارڈ اضافہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوا، اویس لغاری
  • فیصل آباد ایئرپورٹ: روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • گردشی قرضوں میں کمی کی امید، اسٹاک انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی