اسلام آ باد:

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گردشی قرضے پاکستان کے لیے وبال جان ہیں ہماری کوششوں سے گردشی قرضہ چھ سال میں لازمی طور پر ختم ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گردشی قرضے پاکستان کے لیے وبال جان ہیں ہم نے گردشی قرضے ختم کرنے کے لیے دن رات کوششیں کیں، گردشی قرضہ چھ سال سے قبل بھی ختم ہوسکتا ہے مگر یہ چھ سال میں لازمی طور پر ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گردشی قرضے میں ریکارڈ اضافہ ہوا اس کے برعکس ہم نے گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے دن رات کوششیں کیں، ہماری اپنی کارکردگی کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں واضح کمی لائے ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔

ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو گردشی قرض 2400 ارب روپے تھا جسے 2000 ارب پر لے آئے، 800 ارب کا حجم ہم نے بغیر کسی قرض لیے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ختم کیا، اب 1200 ارب رہ گیا، ہم سستے قرضے لے کر اسے ادا کررہے ہیں، گردشی قرضہ آٹھ تا دس سال میں ختم ہوتا اور عوام پر بوجھ پڑتا مگر ہم نے وہ کام کیا کہ عوام پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور گردشی قرضہ چھ سال میں ختم ہوجائے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن کی محنت سے چوری میں کمی اور ریکوری میں بہتری آئی، 2042 کروڑ روپے صرف ترسیلی نقصانات اور چوری کم کرنے سے بچائے گئے، ریکوری میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط سے گردشی قرضے پر قابو پایا گیا، بینکوں کیساتھ خصوصی معاہدے کر کے 1725 ارب روپے کے قرض پر سود کم کروایا گیا، پہلے گردشی قرضے پر 2.

5 فیصد سے 4 فیصد اضافی سود بھرنا پڑتا تھا، اب نئے معاہدے سے سود کی شرح کم ہو گئی ہے اور صارفین کا بوجھ بھی کم ہوا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے پر 23 پیسے فی یونٹ کا بوجھ صارفین ادا کر رہے تھے، اگر پرانا نظام رہتا تو یہ بوجھ کئی سالوں تک ختم نہ ہوتا، چوری پر قابو، بہتر ریکوری اور بینکنگ اصلاحات سے گردشی قرضے پر قابو پایا، اسلامک بینکنگ کے ذریعے ٹرانزیکشنز کر کے بینکنگ سیکٹر کو بھی ساتھ لیا گیا، بینکنگ معاہدے خوش دلی سے ہوئے، کوئی زبردستی یا دباؤ نہیں ڈالا گیا اسے یہ پاکستان کے مالیاتی نظام میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اویس لغاری سال میں کہا کہ چھ سال نے کہا کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 6 برس میں گردشی قرضے سے نجات مل جائے گی: وزیر توانائی
  • گردشی قرضہ برسوں سے ملکی معیشت کو نگل رہا تھا اور اس پر قابو پانا ایک بڑی کامیابی ہے، شہبازشریف
  • پاکستان کا گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا، وزیر توانائی
  • گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا، اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم
  • گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا: وزیراعظم
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری
  • سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،خیبرپختونخوا حکومت کا بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ