رانی پور کمسن ملازمہ ہلاکت کیس: عدالت نے نامزد 3 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
رانی پور حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ فاطمہ کی ہلاکت کیس میں نامزد 3 ملزمان اسد شاہ، فیاض شاہ اور حنا شاہ کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ کی کیس ختم کرنے کی استدعا
یہ واقعہ 14 اگست 2023 کو پیش آیا تھا، جب حویلی میں ملازمہ فاطمہ مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوئی۔
میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم اسد شاہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ بچی کی موت سے قبل اس کی تڑپتی ہوئی حالت کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، ساتھ ہی ان کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور ملازمہ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، اسپتال کا ایم ایس گرفتار
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مقتولہ کی والدہ نے نامزد ملزمان سے صلح کرلی تھی، جس کے بعد مدعی کے وکیل نے عدالت میں تصفیے کا تحریری بیان جمع کراتےہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسد شاہ حنا شاہ رانی پور فیاض شاہ کمسن ملازمہ ہلاکت کیس ملزمان کی ضمانت منظور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسد شاہ حنا شاہ رانی پور فیاض شاہ کمسن ملازمہ ہلاکت کیس ملزمان کی ضمانت منظور وی نیوز ہلاکت کیس رانی پور کی ضمانت
پڑھیں:
یاسمین راشد کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی لاہور کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں، دونوں مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں۔خیال رہے کہ 22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی اور حمزہ عظیم سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
علاوہ ازیں 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔