ملزم ملا نثار کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میںلیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی ملا نثار کے خلاف قتل ،اقدام قتل سمیت 4 چار مقدمات کی سماعت ‘عدالت نے ملزم ملا نثار کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے چاروں مقدمات میں ملا نثار کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے ملزم کو فی مقدمہ 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ چاروں مقدمات میں ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا تھا ،شریک ملزم کے اعتراف بیانی کی بنیاد پر ملا نثار کو کیسز میں گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم ملا نثار کو 25 سے زائد مقدمات میں نامزد کیا گیا ،ملا نثار بیس مقدمات میں بری یا ضمانت منظور ہوچکی ہے ،مقدمات میں لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ ،ذاکر ڈاڈا،شاہد ایم سی بی بھی نامزد ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقدمات میں ملا نثار
پڑھیں:
پڈعیدن ، سنگین مقدمات میں مطلوب 2 ڈاکو پولیس مقابلہ میں زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-05-20