موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ اور کریڈٹ آوٹ لک بہتر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔
موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو تھی جسے بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کیا جا رہا ہے۔عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آوٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔موڈیز کا کہنا ہے کہ توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔
یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد ایک بین الاقوامی ایجنسی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنے کا اعلان کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کو شہباز سلو مل گیا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم پر طنز پنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کو شہباز سلو مل گیا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم پر طنز افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موڈیز کا بہتر کر

پڑھیں:

سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا معیشت پر اعتماد بلند سطح پر پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ۔ 

 شہباز شریف کا ملکی معیشت کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ 4 سال کی بلند سطح پر ہے، ملکی معاشی سمت کا یہ اسکور 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے،  گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے سے سسٹم میں شفافیت آئی، تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، توانائی شعبے میں اصلاحات نے کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے نئی راہیں کھولیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں، میکرو اکنامک اصلاحات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے، حال ہی میں پی ایس ای 100 انڈیکس1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،  کاروباری برادری سے مشاورت کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
  • عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھادی
  •    پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، موڈیز نے آؤٹ لک کو بھی ’مستحکم‘ قرار دیدیا 
  • موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
  • موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
  • پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے: موڈیز
  • موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، آؤٹ لک ‘مستحکم’ قرار
  • مہنگائی، ٹیکسز اہم مسائل ، کاروباری اعتماد میں بہتری آئی شہباز شریف کا اظہار اعتماد
  • سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا معیشت پر اعتماد بلند سطح پر پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف