پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے: موڈیز
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے۔
موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کردیا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی ہے۔
پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔
موڈیز کے مطابق سیلاب سے پیدا شدہ لیکوڈٹی، بیرونی خدشات اور پائیدار قرض خدشات کے سبب ریٹنگ گرائی گئی ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موڈیز نے پاکستان پاکستان کی ریٹنگ
پڑھیں:
ایس ای سی پی کا ‘کیپٹل مارکیٹس’ میں اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو بہتر بنانے پر زو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی چیئرپرسن نے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)، اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے سربراہان شامل تھے۔ اس میٹنگ میں پی ایس ایکس اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے سی ای اوز جبکہ سی ڈی سیکے چیف آپریٹنگ آفیسر نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد پاکستان کی ‘کیپٹل مارکیٹس’ میں اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانا تھا تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے تجربے اور رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ چیئرپرسن نے اس بات پر زوردیا کہ سرمایہ کاروں کو مرکز میں رکھ کر صارف کے تجربے کو ترجیح دی جائے، اور اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کے لیے ایک واضح مقصد طے کیا جائے۔ انہوں نے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لیں، مشکلات کی نشاندہی کریں، اور عمل کو تیز، زیادہ مؤثر، کم لاگت، شفاف اور صارف دوست بنانے کے لیے اصلاحات نافذ کریں۔