موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔
موڈیزنے پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی ہے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کےمطابق پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے،پاکستان کی فارن ڈیبٹ ریٹنگ سی اےاےٹوسےسی اےاےون کردی گئی ہے۔ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی ایکسٹرنل پوزیشن میں بہتری کوظاہرکرتی ہے،پاکستان کے فارن ریزرو میں مزید بہتری ممکن ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نےمعاشی اصلاحات کیں،اس سےقبل فچ اورایس اینڈپی بھی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر چکےہیں۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
راولپنڈی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش دھماکا کیا۔